شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی عہدیداروں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی عہدیداروں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سات دسمبر کو ہوئے جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکنان نہ پہنچانے پر ضلعی تنظیم کے 25 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوٹس کے اجرا کے بعد کئی عہدیداروں نے استعفے پیش کر دیے ہیں۔پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران ضلعی تنظیم کے عہدیدار کارکنوں کو جلسہ گاہ تک پہنچانے میں ناکام رہے، جس پر پارٹی کی جانب سے متعلقہ اراکین کو تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ نوٹس میں واضح کیا گیا کہ تسلی بخش وضاحت نہ آنے کی صورت میں تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس کے اجرا کے بعد کئی عہدیداروں نے استعفے پیش کر دیے، جبکہ ضلعی تنظیم کی اعلی قیادت کو پارٹی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر بھی سخت تنبیہ کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان پر علاقائی ممالک کا اجلاس، پاکستان کو لاحق دہشتگردی خطرات کا تدارک ناگزیر قرار افغانستان پر علاقائی ممالک کا اجلاس، پاکستان کو لاحق دہشتگردی خطرات کا تدارک ناگزیر قرار جنرل باجوہ نے فیض حمید سے کہا رانا بہت موٹا ہوگیا، اسے دوبارہ سمارٹ بنائو، رانا ثنا اللہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، ایڈوائزری جاری آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں مالیت کا سرکاری سامان برآمد سوڈان میں ڈرون حملہ، یو این امن مشن کے 6 بنگلادیشی ارکان جاں بحقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شوکاز نوٹس پیش کر دیے نے استعفے
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں دراڑ، ایک اور رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مستعفی رہنما قاضی انور نے کہاکہ موجودہ پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا اور اسی وجہ سے پی ٹی آئی میں رہنا ان کے لیے تکلیف دہ ہو گیا۔
انہوں نے واضح کیاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات برقرار رہیں گے۔
قاضی انور ایڈووکیٹ انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کے صدر بھی تھے اور پارٹی کی کور کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیوں کے رکن رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
میجر (ر) طارق محمود ریاست کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی سے پی ٹی آئی کے صدر تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی دراڑ قاضی انور ایڈووکیٹ مستعفی وی نیوز