پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کے رہنما اور سینئر وکیل قاضی انور نے پارٹی کی موجودہ قیادت پر الزامات عائد کرتے ہوئے انصاف لائرز فورم کی صوبائی صدارت سمیت پارٹی کے دیگر عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

رہنما پی ٹی آئی قاضی انور نے کہا کہ  کور کمیٹی اور دیگر عہدوں سے بھی مستعفی ہو گیا ہوں کیونکہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی اور پی ٹی آئی میں مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے طور پر کوشش کی کہ پی ٹی آئی کی خدمت کرسکوں جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کا ذاتی تعلق رہے گا۔

واضح رہے کہ ان کا استعفیٰ گزشتہ روز پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے، انہوں نے آئی ایل ایف صدارتی عہدے سمیت پی ٹی آئی کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

فیض حمیدگواہی: پارٹی رہنما،ججز، وی لاگرز بھی شکنجےمیں آئینگے، فیصل واوڈا

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیاہے کہ فیض حمید کی سزا میں کمی نہیں ہوگی، اب وہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف گواہی دینے جا رہے ہیں ۔

ٹی وی کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید بتائیں گے کہ بانی پی ٹی آئی بطور وزیراعظم انہیں کیا احکامات دیتے رہے ، نو مئی کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کیسے کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سازشوں میں ملوث پارٹی کے دیگر رہنما ، ججز اور وی لاگر بھی شکنجے میں آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سینئر وکیل قاضی انور کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کے سینئر وکیل رہنما قاضی انور کا پارٹی عہدوں سے استعفے کا اعلان
  • پی ٹی آئی رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی ہوگئے
  • شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی عہدیداروں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیے
  • پی ٹی آئی رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی
  • حیدرآباد: سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنما زین شاہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پاگئے
  • فیض حمیدگواہی: پارٹی رہنما،ججز، وی لاگرز بھی شکنجےمیں آئینگے، فیصل واوڈا
  • بھارتی سپریم کورٹ نے شبیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی