پی ٹی آئی کے سینئر وکیل رہنما قاضی انور کا پارٹی عہدوں سے استعفے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
رہنما پی ٹی آئی قاضی انور نے کہا کہ کور کمیٹی اور دیگر عہدوں سے بھی مستعفی ہو گیا ہوں کیونکہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کے رہنما اور سینئر وکیل قاضی انور نے پارٹی کی موجودہ قیادت پر الزامات عائد کرتے ہوئے انصاف لائرز فورم کی صوبائی صدارت سمیت پارٹی کے دیگر عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ رہنما پی ٹی آئی قاضی انور نے کہا کہ کور کمیٹی اور دیگر عہدوں سے بھی مستعفی ہو گیا ہوں کیونکہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی اور پی ٹی آئی میں مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے طور پر کوشش کی کہ پی ٹی آئی کی خدمت کرسکوں جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کا ذاتی تعلق رہے گا۔ واضح رہے کہ ان کا استعفیٰ گزشتہ روز پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے، انہوں نے آئی ایل ایف صدارتی عہدے سمیت پی ٹی آئی کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پاگئے
وزیراعلی مریم نوازشریف کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا خیرمقدم ٹرانسپورٹرز نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لئے وزیراعلی پنجاب کے اقدامات کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری، ترقی اور تمام مسائل کے حل کے لئے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کی بھرپور شرکت رہی۔ مسائل کے حل کے لیے چار مستقل کمیٹیاں قائم کر دی گئیں جبکہ ہڑتال کے خاتمے کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا۔
قائم کردہ کمیٹیوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کمیٹی، منی مزدا ٹرانسپورٹ کمیٹی، پبلک ٹرانسپورٹ کمیٹی اور سٹاف ڈیوٹی وہیکل کمیٹی شامل ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی سفارشات مرتب کرکے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پیش کریں گی۔
ٹرانسپورٹرز اور حکومتی نمائندے آئیندہ بدھ کو مشترکہ پریس کانفرنس میں حتمی تجاویز سامنے لائیں گے جبکہ یہ چاروں کمیٹیاں مستقل بنیادوں پر ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کی نگرانی اور سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گی۔