2025-12-13@19:19:05 GMT
تلاش کی گنتی: 27099
«نے استعفی»:
زونگ بی وو نے کہا کہ تعلقات کی درست سمت کو برقرار رکھنا اور باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنا غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، موجودہ عالمی نظام میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیوں کے تناظر میں چین اور ایران کے تعلقات کی قدر و قیمت مزید واضح ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں چین کے سفیر نے ایران چین تھنک ٹینکس کے تیسرے فورم کی افتتاحی تقریب میں کہا ہے کہ موجودہ عالمی نظام میں، جہاں یکطرفہ طرزِ عمل میں اضافہ ہو رہا ہے، چین اور ایران کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہو چکی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے ایران میں سفیر زونگ پی وو نے ایران چین تھنک ٹینکس کے...
اپنے ایک بیان میں نبیہ ابو ردنیہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکی حکومت خطے میں منصفانہ امن کے قیام اور اشتعال میں کمی کیلئے سنجیدہ ہے تو اسے چاہئے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نتین یاہو کی کابینہ نے مغربی کنارے میں نئی مزید 19 کالونیوں کی تعمیر کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ جس پر فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان "نبیل ابو ردنیہ" نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی صیہونی کالونی کا قیام، اقوام متحدہ کی قرارداد اور بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے۔ نیز ان کالونیوں کی حمایت میں امریکی سفیر کا بیان بھی مسترد اور ناقابل قبول ہے۔ بلکہ اتفاق رائے سے پاس...
پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے،خواجہ سعدرفیق
پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے،خواجہ سعدرفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے جنرل پرویز مشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور جنرل فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے، غلط کاموں کا نتیجہ جلد یا بدیر غلط ہی نکلتا ہے۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا مجھ سمیت جنرل فیض حمید کے بیشتر متاثرین اس موقع پر استغفار کا ورد کر رہے ہیں جبکہ جنرل فیض حمید سے مسلسل فیض یاب ہونیوالے اور انکے اشارِ ابرو پر رقص کرتے ہوئے ہم پر حملے کرنیوالے پیشہ ور رقاص اب...
اپنے بیان میں سابق وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری نے کہا کہ 2018 میں بلوچستان حکومت کی تبدیلی میں دونوں جنرلز کی مداخلت رہی۔ افسران کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے الزام عائد کیا ہے کہ 2018 میں ان کی حکومت جنرل فیض اور جنرل باجوہ نے ختم کروائی تھی، کیونکہ وہ میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا تھے۔ انہوں نے جنرل فیض حمید کے خلاف فوجی عدالت کے کورٹ مارشل فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی منتخب جمہوری حکومت کو ہٹانے میں نہ صرف فیض حمید، بلکہ جنرل باجوہ اور ان کے ماتحت افسران بھی برابر کے شریک تھے۔ ثناء اللہ زہری...
پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار جی بی اے 10 خدیجہ اکبر خان نے کہا ہے کہ خواتین کوٹہ اگر صرف فہرستیں مکمل کرنے اور نمائشی توازن دکھانے کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار جی بی اے 10 خدیجہ اکبر خان نے کہا ہے کہ خواتین کوٹہ اگر صرف فہرستیں مکمل کرنے اور نمائشی توازن دکھانے کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں خواتین کو محض علامتی نمائندگی نہیں بلکہ عملی اور بااختیار سیاسی کردار دیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا...
افغان طالبان حکام نے باضابطہ دعوت موصول ہونے کے باوجود ایران میں اگلے ہفتے ہونے والے علاقائی اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔ طالبان وزارتِ خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ضیا احمد نے کہاکہ یہ فیصلہ کابل کے اس جائزے کی بنیاد پر کیا گیا کہ افغانستان پہلے ہی موجودہ تعاون کے فریم ورک کے تحت علاقائی ممالک کے ساتھ فعال تعلقات رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل اپنے علاقائی تعلقات میں اہم پیش رفت کر چکا ہے۔ مزید پڑھیں: پاک افغان تعلقات میں نرمی؟ افغان علما کا بیان ’حوصلہ افزا مگر ناکافی‘ ایران 16 اور 17 دسمبر کو ’افغانستان سے متعلقہ پیش رفت‘ پر اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اجلاس کے مرکزی نکات میں سے ایک پاکستان...
نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا 56واں اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہوا، جس میں وفاقی آئی ٹی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے بھی شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں یہ طے پایا کہ گرفتار افراد کو 24 گھنٹوں کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے کی صورت میں نیا میکانزم بنایا جائے گا تاکہ انصاف کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے، جن میں شامل ہیں: کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کا...
20 امریکی ریاستوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایچ ون بی ویزا فیس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ امریکہ کی 20 ریاستوں نے وفاقی عدالت میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ایچ ون بی ویزا درخواست دہندگان سے ایک لاکھ ڈالر فیس لینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا نے امیر تارکین وطن کے لیے گولڈ کارڈ ویزا اسکیم متعارف کرادی ریاستوں کا موقف ہے کہ یہ فیس بنیادی خدمات جیسے تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ مقدمے کے مطابق یہ فیس وفاقی انتظامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ایگزیکٹو کے قانونی اختیارات سے تجاوز کرتی ہے۔ یہ مقدمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی...
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ایک بار پھر پسِ پردہ سازشیں سرگرم ہو چکی ہیں اور بعض عناصر سابق وزیراعظم اور بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ وہی منصوبہ ہے جو ماضی میں مختلف شکلوں میں نافذ کیا گیا اور جس کے اثرات نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ سیالکوٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے چار سالہ دورِ حکومت میں ملک کے سیاسی، آئینی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کے ساتھ سنگین کھلواڑ کیا گیا، جس کی ذمہ داری سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید کو آرمی کورٹ سے سزا آئین سے انحراف کرنے والوں کیلئے عبرت ہے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایوب خان، یحییٰ خان، ضیا الحق، پرویز مشرف آئین کے باغی تھے جو تاریخ میں نشان عبرت بن گئے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ فوج کیلئے باعزت باوقار راستہ آئین کی پابندی ہے، محلاتی سازشوں میں شریک لوگ شب خون مارتے ہیں جس سے نقصان ملک و ملت کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان قیادت تسلیم کرے پاکستان ہی ان کا بااعتماد دوست ہے، بنگلہ دیش کے عام انتخابات وہاں کیلئے نئی تاریخ رقم کریں گے۔ Tagsپاکستان
بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنی بہترین اداکاری، عالمی مقبولیت اور متاثرکن شخصیت سے سب کے دل جیت لیے۔ سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن میں عالیہ بھٹ کو گولڈن گلوبز ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں عالیہ بھٹ کے ساتھ تیونس کی معروف اداکارہ ہند صابری کو بھی خصوصی اعزاز دیا گیا۔ دونوں اداکاراؤں کو گالا ڈنر میں شاندار طریقے سے سیلیبریٹ کیا گیا۔ گولڈن گلوب ایوارڈ وصول کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ فلموں کے ذریعے باہمت اور کم نمائندگی پانے والی خواتین کی کہانیاں دنیا تک پہنچانے کے مشن کو جاری رکھیں گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ...
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر موثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق کیا ہے۔کمیٹی کا 56 واں اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وفاقی آئی ٹی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان، تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے بھی شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردِعمل اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں دیگر...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بیرون ملک موجود کچھ یوٹیوبرز کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ لوگ جھوٹا بیانیہ بناتے، جھوٹ بیچتے اور جھوٹ بولتے ہیں، اور برطانوی عدالتوں نے ان کے خلاف فیصلے دے کر سزا سنائی ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے بتایا کہ پاکستان میں بھی کچھ افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں، جنہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، اور پاکستان کوشش کر رہا ہے کہ یہ لوگ واپس لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی اعلیٰ عدالتوں نے بھی ان کے جھوٹ کو تسلیم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ یہ افراد نہ صرف جھوٹ پھیلا...
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جس کے مطابق نجی حج آپریٹرز کو حج پیکج کی رقم متعلقہ سعودی اکاؤنٹس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور منیٰ کی زمین، رہائشی عمارتوں کی سروسز 21 دسمبر تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور نے نجی حج ٹور آپریٹرز کیلئے شرائط سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی کوتاہی سے عازم حج سفر پر نہ جا سکا تو کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ بروقت عازمین حج کی رقوم منتقلی میں ناکام حج ٹور آپریٹرز کا لائسنس منسوخ ہو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پا گئے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ٹرانسپورٹرز نے وزیراعلی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کیلئے وزیراعلی پنجاب کے اقدامات کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں۔حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری، ترقی اور تمام مسائل کے حل کے لئے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کو مرکزی کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا گیا۔...
امریکی ویزا پروگرام کیلئے نئی فیس کا اطلاق، 20امریکی ریاستوں نے صدر ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 شاہ خالد واشنگٹن (شاہ خالد )20امریکی ریاستوں نے ایچ ون بی ویزا پروگرام پر عائد کی گئی نئی 1 لاکھ ڈالر فیس کے اطلاق پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی فیس تقریبا 100000 مقرر کی گئی ہے جو ویزا پروگرام کے تحت نئے درخواست دہندگان پر لاگو ہوگی۔ ریاستوں کا کہنا ہے کہ یہ فیس وفاقی قانون اور اندرونی قوانین جیسے ایڈمنسٹریٹیو پروسیجر ایکٹ اور کانگریس کی منظوری کے بغیر نافذ کی گئی، جس سے یہ غیر قانونی اور نقصان دہ ہے۔ریاستوں کا کہنا ہے کہ اس...
ایف بی آر کا ٹیکس چوری میں ملوث ڈاکٹرز، اسپتالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کروڑوڑں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں و میڈیکل کلینکس و نجی اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ ایف بی آر کو ڈیٹا اینالسز کے دوران موصول ہونیوالے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے ملک میں ڈاکٹروں کا بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود 73 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ڈاکٹروں کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع...
حکومت نے بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے تحفظ اور نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام کر لیا ہے۔ اب پروٹیکٹر یا کسی بھی سرکاری فیس کی نقد ادائیگی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ بیورو آف امیگریشن نے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک جانے والے امیدوار اپنی تمام ادائیگیاں صرف بینک یا منظور شدہ آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع سے ہی کریں گے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو امیدواروں سے کسی بھی قسم کی نقد رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور تمام ادائیگیاں صرف منظور شدہ بینک یا ڈیجیٹل ذرائع سے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ظہران ممدانی نیویارک میئر وعدے وی نیوز
صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا، جاوید لطیف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا، پاکستان کی بربادی کرنے والا ایک بڑا گروپ تھا، جب گوجرانوالہ میں نوازشریف نے ان کے نام لیے تو ہمارے اپنے کمزور دل کے لوگ اسٹیج سے چھلانگیں مار کر دوڑ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک ویڈیو کلب میں انہوں نے کہا کہ بڑے عرصے سے کہہ رہا تھا کہ فیض حمید کو گرفتار کرنے اسے سزا دینے سے جسٹس نہیں ہوسکتا۔...
فیض حمید کے سازشی عناصر اب بھی عمران کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے اور بانی کو لانے کے پراجیکٹ انچارج فیض حمید کے خلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی، فیض حمید کے بوئے ہوئے سازشی عناصر اب بھی عمران کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔ سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کو15 ماہ کارروائی چلا کر سزا سنائی گئی، مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، جنرل فیض اب جنرل نہیں رہے، ان سے جنرل کا ٹائٹل بھی چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان میں دنیا کی پہلی خودکار سمت شناسی کی صلاحیت رکھنے والی مسافر فیری کی رونمائی کر دی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان نے دنیا کی پہلی خودکار سمت شناسی کی حامل مسافر فیری کی رونمائی کر کے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔ یہ جدید فیری، جسے اولمپیا ڈریم سیٹو کا نام دیا گیا ہے، جاپان کے شِن اوکایاما بندرگاہ سے ٹونوشو بندرگاہ تک مسافروں کو لے جانے کے لیے استعمال کی جائے گی اور اس کی سیمی آٹونومس (جزوی خودکار) آپریشن 11 دسمبر سے باضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔نیپون فاؤنڈیشن کے مطابق یہ جدید فیری خودکار سمت شناسی کی صلاحیت رکھتی ہے، جس سے انسانی عملے کی...
لاہور میں بسنت کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس طے کر دی ہے۔ حکام کے مطابق ہر پتنگ ساز اور ڈور مینوفیکچرر کو رجسٹریشن کے لیے ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ اضافی طور پر، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیے پانچ ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پتنگ ساز اور ڈور مینوفیکچررز رجسٹریشن کے لیے فارم اے، جبکہ کائٹ ایسوسی ایشن کے لیے فارم سی بھرنے ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے بسنت منانے کے لیے 6 سے 8 فروری تک مشروط اجازت دی ہے، اور ضلعی انتظامیہ اس دوران شہریوں کی حفاظت اور روایتی سرگرمیوں کے نظم و ضبط کو...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کروڑوڑں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں و میڈیکل کلینکس و نجی اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایف بی آر کو ڈیٹا اینالسز کے دوران موصول ہونیوالے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے ملک میں ڈاکٹروں کا بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود 73 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ڈاکٹروں کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)حکام کے مطابقتازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ30 ہزار 243 ڈاکٹرز رجسٹرڈ...
سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بعض سازشی عناصر اب بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کے بقول یہ تمام منصوبے اب بے نقاب ہو چکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے سیاسی منصوبے کے مرکزی انچارج تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب فیض حمید کور کمانڈر پشاور تھے تو انہوں نے عمران خان کی سیاست کو تقویت دی، جبکہ دھاندلی کے ذریعے انہی کی نگرانی میں عمران خان کو اقتدار میں لایا گیا۔ خواجہ آصف کے مطابق...
ویکسین نہ خریدی گئیں تو صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہو جائے گا، مریض فٹ پاتھوں پر آ سکتے ہیں: مصطفیٰ کمال
کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے ویکسین کی بروقت خریداری نہ کی گئی تو ملکی صحت کا نظام شدید بحران کا شکار ہو سکتا ہے اور مریضوں کو فٹ پاتھوں پر علاج کرانا پڑ سکتا ہے۔ کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی میں کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر پیداوار نہیں ہو رہی، جبکہ ہر گزرتے سال کے ساتھ بین الاقوامی فنڈنگ میں کمی آ رہی ہے، جو مستقبل میں ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بچوں کو ویکسین لگوانے کے حوالے سے معاشرے میں پائے جانے والے شکوک و...
شیخوپور ہ (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا، پاکستان کی بربادی کرنے والا ایک بڑا گروپ تھا، جب گوجرانوالہ میں نوازشریف نے ان کے نام لیے تو ہمارے اپنے کمزور دل کے لوگ اسٹیج سے چھلانگیں مار کر دوڑ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک ویڈیو کلب میں انہوں نے کہا کہ بڑے عرصے سے کہہ رہا تھا کہ فیض حمید کو گرفتار کرنے اسے سزا دینے سے جسٹس نہیں ہوسکتا۔پاکستان کی بربادی کرنے والا ایک بڑا گروپ تھا، میں تو بڑے عرصے سے نام لیتا آیا ہوں۔گوجرانوالہ میں نوازشریف نے نام...
افغان سرزمین سے لاحق دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی ایک اہم کانفرنس کل ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مشترکہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے متعلق خصوصی نمائندگان اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، کابل میں تعینات پاکستانی سفیر عبید الرحمن نظامانی اور تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف، چین کے خصوصی نمائندے یو شیاوونگ کے علاوہ ازبکستان، ترکمانستان اور تاجکستان کے صدور کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ حکومت اگر ویکسین نہیں خریدے گی تو صورتحال تشویشناک ہوگی اور مریض فٹ پاتھوں پر آجائیں گے۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی میں کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ویکسین کی لوکل پروڈکشن نہیں ہو رہی اور ہر سال گزرنے کے ساتھ ساتھ فارن فنڈنگ کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ٹیکے لگانے جاتے ہیں تو دماغ میں آتا ہے پتا نہیں یہ انگریزوں کی سازش ہے اور دماغ میں یہ آتاہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے وہ نسل نہیں بڑھا سکیں گے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر انسان کو مریض...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کچھ سازشی عناصر اب بی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا فیض حمید بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے انچارج تھے، فیض حمید جب کور کمانڈر پشاور تھے اس وقت انہوں نے عمران خان کی سیاست کو تقویت پہنچائی، دھاندلی کے ذریعے فیض حمید کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا گیا، پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کو لانے کے لیے اور بھی شخصیات کام کرتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، فیض اور بانی پی ٹی آئی اس...
تصویر بشکریہ جیو نیوز چیف جسٹس پاکستان کی زیرِ صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے 56ویں اجلاس میں 2019 تک کے تمام پرانے وراثتی کیسز 30 دن میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان بھی شریک ہوئے۔اعلامیے کے مطابق جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق کیا گیا اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیرونِ ملک مقیم ایک شخص کو نادرا ریکارڈ میں مردہ ظاہر کیے جانے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں ان کے شناختی کارڈ کی بحالی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار عمران ملک کے وکیل کنول غوری کے مطابق عمران ملک کو ان کے اہلِ خانہ نے جعلی دستاویزات کے ذریعے مردہ قرار دلوایا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران ملک برطانیہ میں مقیم تھے، تاہم اہلِ خانہ نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر نادرا کے ریکارڈ میں انہیں مردہ ڈکلیئر کروا دیا۔ درخواست گزار 4 برس بعد اکتوبر میں وطن واپس آئے تو بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے دوران انہیں بتایا گیا کہ ان کا شناختی کارڈ بلاک ہے۔ درخواست گزار کے مطابق...
نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بچوں کو ٹیکے لگانے جاتے ہیں تو دماغ میں آتا ہے پتہ نہیں یہ انگریزوں کی سازش ہے، دماغ میں یہ آتا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گے وہ نسل نہیں بڑھا سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم ہر سال نیوزی لینڈ سے بڑی آبادی ملک میں پیدا کر رہے ہیں، دنیا میں ہر سال 62 لاکھ بچے پیدا ہو رہے ہیں، پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، 2030ء میں ہم انڈونیشیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔ نجی یونیورسٹی نارتھ کراچی کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 4ہزار 299ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 52ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 715روپے کی کمی سے 3لاکھ 87ہزار 741روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 220روپے کی کمی سے 6ہزار 464روپے کی سطح پر آگئی ہے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 189روپے کی کمی سے 5ہزار 541روپے کی سطح پر...
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل کا فیصلہ کیاگیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا 56واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے شرکت کی۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق، کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیگر اہم فیصلوں میں کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کا نفاذ،...
نواز شریف نےملک برباد کرنےوالوں کے نام لیےتو ہمارے رہنما اسٹیج سے چھلانگیں مارکر دوڑ گئے، جاوید لطیف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا، پاکستان کی بربادی کرنے والا ایک بڑا گروپ تھا، جب گوجرانوالہ میں نوازشریف نے ان کے نام لیے تو ہمارے اپنے کمزور دل کے لوگ اسٹیج سے چھلانگیں مار کر دوڑ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک ویڈیو کلب میں انہوں نے کہا کہ بڑے عرصے سے کہہ رہا تھا کہ فیض حمید کو گرفتار کرنے اسے سزا دینے سے جسٹس نہیں ہوسکتا۔پاکستان کی بربادی کرنے والا ایک بڑا گروپ تھا، میں تو بڑے عرصے سے نام لیتا آیا ہوں۔گوجرانوالہ میں نوازشریف نے نام لیے تھے تو ہمارے اپنے...
لاہور(نیو زڈیسک)پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے جس کے تحت خواتین کے خلاف صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے ادارہ جاتی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ اور سی ای او پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک سید رضا علی نے کیے۔ تقریب میں ڈی جی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کلثوم ثاقب اور پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک کی پنجاب کی صوبائی لیڈ سمیعہ یوسف بھی موجود تھیں۔ حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر کہا کہ ڈیجیٹل اور صنفی تشدد کے خلاف مشترکہ اقدامات کو عملی شکل دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب...
---فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم ہر سال نیوزی لینڈ سے بڑی آبادی ملک میں پیدا کر رہے ہیں، دنیا میں ہر سال 62 لاکھ بچے پیدا ہو رہے ہیں، پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، 2030ء میں ہم انڈونیشیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔نجی یونیورسٹی نارتھ کراچی کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو ہنر مند لوگوں کی ضرورت ہے، سرکار کے ادارے اتنے نہیں کہ پاکستان کے تمام بچوں کو تعلیم فراہم کر سکیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر انسان کو مریض بننے سے بچانے کا نام ہے، ہیلتھ کیئر کا آغاز بچوں کی پیدائش سے ہوتا ہے، پاکستان میں...
نواز شریف نےملک برباد کرنےوالوں کے نام لیےتو ہمارے رہنما اسیٹج سے چھلانگیں مارکر دوڑ گئے، جاوید لطیف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا، پاکستان کی بربادی کرنے والا ایک بڑا گروپ تھا، جب گوجرانوالہ میں نوازشریف نے ان کے نام لیے تو ہمارے اپنے کمزور دل کے لوگ اسیٹج سے چھلانگیں مار کر دوڑ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک ویڈیو کلب میں انہوں نے کہا کہ بڑے عرصے سے کہہ رہا تھا کہ فیض حمید کو گرفتار کرنے اسے سزا دینے سے جسٹس نہیں ہوسکتا۔پاکستان کی بربادی کرنے والا ایک بڑا گروپ تھا، میں تو بڑے عرصے سے نام لیتا آیا ہوں۔گوجرانوالہ میں نوازشریف نے نام لیے تھے تو ہمارے...
فیض حمید کیخلاف مزید چارجز ہیں، سازشی عناصر اب بھی عمران خان کو واپس لانےکےلیے کوشاں ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آئی ایس آئی سربراہ فیض حمید کو 2017 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی برطرفی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ابھی اور چارجز بھی ہیں، کچھ سازشی عناصر اب بھی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 'آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو 15 ماہ تک چلنے والے مقدمے میں سزا سنائی گئی، ابھی اور بھی الزامات ہیں جن پر جلد قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ وزیر دفاع نے الزام لگایا کہ "فیض حمید کی نگرانی میں نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا اور عمران کو اقتدار...
20 امریکی ریاستوں نے H-1B ویزا پروگرام پر عائد کی گئی نئی 1 لاکھ ڈالر فیس کے اطلاق پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی فیس تقریباً 100,000 مقرر کی گئی ہے جو ویزا پروگرام کے تحت نئے درخواست دہندگان پر لاگو ہوگی۔ ریاستوں کا کہنا ہے کہ یہ فیس وفاقی قانون اور اندرونی قوانین جیسے Administrative Procedure Act اور کانگریس کی منظوری کے بغیر نافذ کی گئی، جس سے یہ غیر قانونی اور نقصان دہ ہے۔ ریاستوں کا کہنا ہے کہ اس فیس سے تعلیم، صحت، تحقیق اور دیگر اہم خدمات میں کارکنوں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی، کیونکہ بہت سی یونیورسٹیاں، اسپتال اور عوامی ادارے H-1B کارکنوں پر انحصار کرتے ہیں۔ ریاستوں کے وکیلوں...
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض حمید بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے انچارج تھے، فیض حمید جب کور کمانڈر پشاور تھے اس وقت انہوں نے عمران خان کی سیاست کو تقویت پہنچائی، دھاندلی کے ذریعے فیض حمید کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا گیا، پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کو لانے کے لیے اور بھی شخصیات کام کرتی رہیں۔ ان خیالات کا اظہار خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، فیض اور بانی پی ٹی آئی اس کے ذمہ دار ہیں، عوام جانتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر اور بھی الزامات ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کے ذریعے مخالفین کو جیل میں ڈالا گیا، فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے پروجیکٹ کے انچارج تھے۔انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر کے طور پر بھی بانی کو سہولتیں میسر کرنے کی کوشش کی گئی، وہ ملک کے ساتھ بھیانک کھیل کھیلتے رہے، بانی اور فیض ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم تھے۔ مجرم فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا بھی الزامانصار عباسیاسلام آباد :…باخبر ذریعے کے مطابق 14؍... وزیر دفاع کا کہنا...
سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم رفعت حسین کی جانب سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی 2 بار عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے، جبکہ سزا بڑھانے کے لیے دائر استغاثہ کی درخواست بھی خارج کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سزائے موت کو 2 بار عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے درست عدالتی اختیار استعمال کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: 3خواتین کو کیسے اور کیوں قتل کیا گیا، اقبال جرم کرنے والے کون؟ عدالتی فیصلے میں بتایا گیا...
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کچھ سازشی عناصر اب بی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا فیض حمید بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے انچارج تھے، فیض حمید جب کور کمانڈر پشاور تھے اس وقت انہوں نے عمران خان کی سیاست کو تقویت پہنچائی، دھاندلی کے ذریعے فیض حمید کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا گیا، پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کو لانے کے لیے اور بھی شخصیات کام کرتی رہیں۔ ویڈیو: دو ہزار کے چالان پر اضافی پیسے دینے ہوں گے، پولیس والوں کے سامنے...
سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے اور بانی کو لانے کے پراجیکٹ انچارج فیض حمید کے خلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی۔ سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کو15 ماہ کارروائی چلا کر سزا سنائی گئی، مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، جنرل فیض اب جنرل نہیں رہے، ان سے جنرل کا ٹائٹل بھی چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں ہونے والے واقعات کی مثال نہیں ملتی، فوج کے ادارے نے شفافیت سے سابق آئی ایس آئی کے سربراہ کو سزا سنائی ہے، ابھی اور بھی چارجز ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی، بانی پی ٹی...
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میجر جنرل فیص حمید بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے ہیڈ تھے، جن پر اور بھی الزامات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سیالکوٹ میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے روپ میں 4 سال حکمرانی کرتے رہے، 9 مئی کو تباہی کا منصوبہ فیض حمید اوربنی پی ٹی آئی کا جوائنٹ وینچر تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بانی پی ٹی آئی خواجہ آصف فیض حمید وزیر دفاع
افغانستان میں ایک ہزار علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی
فائل فوٹو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک ہزار علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی بھی افغانی کے عسکری سرگرمیوں کے لیے ملک سے باہر نہ جانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہیں، ہم اس اعلامیے کو عملی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وحشت اور دہشت کا خاتمہ ہو۔علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ یہ ایک درست اور مثبت قدم ہے مگر اس پر عملدرآمد افغانستان کی عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں کبھی کوئی دہشت گردی نہیں...
پاکستان نے اپنی چائے کی کاشت اور اس کی تجارت کا فیصلہ کیا ہے جس میں چین،پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چینی سرمایہ کاری کو سب سے زیادہ امید افزا ء اور تبدیلی لانے والا آپشن سمجھا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر چینی اور سری لنکن چائے کے بہترین معیار کے پودے قومی نرسریوں کے ذریعے تقسیم کرنے ، کلسٹر فارم اور پودا لگانے کے ماڈلز کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اس حکمت عملی کے تحت پاکستان کے 650 ملین ڈالر سالانہ چائے کے درآمدی بل کو کم کرنے کے لیے خیبر پختونخوا ہ میں بڑے پیمانے پر چائے کی کاشت کا منصوبہ بنایا...
اسلام آباد: وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں، ذیلی دفاتر اور آئینی اداروں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کی تعداد صرف 31,455 ہے۔ رپورٹ کے مطابق 38 وزارتوں اور ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 581,581 افراد کام کرتے ہیں، جن میں مرد ملازمین کی تعداد 550,126 ہے۔ اس حساب سے خواتین کی نمائندگی صرف 5.83 فیصد بنتی ہے، جو کہ مختص شدہ 10 فیصد کوٹے سے کافی کم ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں خواتین کے لیے مختص 10 فیصد کوٹے پر عمل درآمد کی رپورٹ...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 13-12-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ US–Russia Secret Deal? Europe Shocked, Ukraine Cornered امریکہ نے یورپ کو بیچ ڈالا؟ایک نیا گیم پلان؟چائنہ کا خوف یوکرائن زلت آمیز شکست ماننے پر مجبور ؟ نیٹو افواج واپس؟ امریکہ یورپ کے ساتھ ہاتھ کر گیا،یورپ صرف شطرنج کا مہرہ ہفتہ وار پروگرام : اسلام ٹائمزوی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیشکش:...
معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنے شوہر اور میرا کے پرانے تعلقات پر باتیں بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کراچی میں منعقدہ 24 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جویریہ نے سعود اور اداکارہ میرا کے ماضی کے تعلقات پر گفتگو کی۔ اداکارہ سنگینتا کے میرا اور سعود کے تعلقات سے متعلق بیان پر جویریہ نے کہا کہ ’میں نے وہ بیان دیکھا نہیں تھا، دراصل میری فیملی ہے، سسرال اور میکا ہے اور فیملی کے جو لوگ ہیں وہ بہت پریشان ہورہے تھے اور انہوں نے میسجز کیے۔‘ جویریہ سعود نے کہا کہ ’میں نے صرف یہ بتایا ہے کہ ہمارے میڈیا کے لوگ فیملی مین کے بارے...
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوگیا۔ عالمی مالیاتی اعداد و شمار کا جائزہ لینے والی فرمز برانڈ فنانس اور دی اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی مجموعی کمرشل ویلیو 20 فیصد کم ہو کر 9.6 ارب ڈالر رہ گئی جو 2024 میں 12 ارب ڈالر تھی۔ برانڈ فنانس کے مطابق یہ کمی خطے کی جیو سیاسی کشیدگی اور آنے والی بڑی نیلامی سے جڑی بے یقینی کے تناظر میں سامنے آئی۔ رپورٹ کے مطابق تنازع کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث میچز، بشمول ناک آؤٹ مرحلہ، تقریباً ایک ہفتہ معطل رہے۔ تقریباً 16 میچز ایک ہفتے کے لیے روکے گئے، جس...
خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی لکس سٹائل ایوارڈ کے دوران ساتھی اداکاروں سے گلنے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی اداکاری اور شخصیت کے باعث مقبول ہیں، وہ مختلف کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جبکہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی نظر آ چکی ہیں۔حال ہی میں منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں ہانیہ عامر اپنے سپر ہِٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنیں، ایوارڈ تقریب میں ڈرامے کی پوری ٹیم موجود تھی کیونکہ اس ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے کراچی یلو لائن منصوبے کی نظر ثانی شدہ لاگت 178 ارب 59 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے، جو 2019 میں تخمینہ شدہ 61 ارب 43 کروڑ روپے کی نسبت 190 فیصد زیادہ ہے۔سی ڈی ڈبلیو پی نے اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی 10 ارب 55 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کراچی یلو لائن سمیت کل 256 ارب روپے مالیت کے چار منصوبے حتمی منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ایکنک) کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔اس اقدام سے منصوبے کی مالی وسائل کی ضروریات اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کے لیے بجٹ کی تیاری میں مدد...
امریکا کی 20 ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے H-1B ویزا پر 100 ہزار ڈالر فیس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاستوں کا مؤقف ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی یہ نئی پالیسی غیرقانونی ہے اور تعلیم، صحت اور دیگر ضروری عوامی خدمات کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ مقدمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی اس پالیسی کے خلاف ہے جس کے تحت ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کے لیے H-1B ویزا درخواستوں کی فیس میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا۔ امریکی ریاستوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو اس قدر بھاری فیس عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں باخبر ذرائع کے مطابق 14 سال قید کی سزا پانے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔ذرائع نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ دستاویزات کون سی تھیں، تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ انہیں رکھنے کے مجاز نہیں تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو چار الزامات پر ٹرائل کے بعد سزا سنائی گئی۔ ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور بعض افراد کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔ذرائع کے مطابق آفیشل سیکرٹس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا کو ادارے کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ دی نیوز سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے موقف اختیار کیا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا ٹرائل، سزا اور عدالتی فیصلہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے اور انہیں اس پر کچھ نہیں کہنا‘اگرکسی سیاسی شخصیت کا نام لیا جائے گا تو وہ خود اس کا جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے‘انہوں نے کہاکہ جب فیض حمید کو حراست میں لیا گیا تھا، تب بھی ان کی پارٹی کا یہی موقف تھا۔ شیخ وقاص کے مطابق جب یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے...
ملٹری کورٹ سے 14 سال قید کی سزا پانے والے ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات رکھنے کا بھی الزام ہے، جو انہوں نے بغیر اجازت اپنے پاس رکھی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:جنرل فیض حمید کو سزا، کیا عمران خان بھی لپیٹ میں آ سکتے ہیں؟ سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق سابق فیض حمید کے خلاف 4 الزامات پر مقدمہ چلایا گیا، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، سرکاری راز کے قانون کی خلاف ورزی جو ریاستی سلامتی کے لیے نقصان دہ تھی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو غیر قانونی نقصان پہنچانا، شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خفیہ دستاویزات...
ویب ڈیسک :کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی ہے۔ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی یلو لائن منصوبے کیلئے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی۔ 2019 میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا جو اب 190 فیصد بڑھ کر 178 ارب 59 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے 10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)باخبر ذریعے کے مطابق 14؍ سال قید کی سزا پانے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر یہ الزام بھی عائد ہوا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بعض خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھے ہوئے تھے حالانکہ وہ اس کے مجاز نہ تھے۔ ذریعے نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کون سی دستاویزات تھیں جن کے حوالے سے فیض حمید پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے اعلان کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو 4؍ الزامات پر ٹرائل کرکے سزا سنائی گئی۔ ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی ایسی خلاف ورزی کرنا جو ریاستی سلامتی کیلئے نقصان...
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف کے ٹرائل، سزا اور دیگر کارروائیوں پر بات کرنا فوجی ادارے کا داخلی معاملہ ہے، جس پر پارٹی کا کوئی مؤقف نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب فیض حمید کو حراست میں لیا گیا تو اس وقت بھی پارٹی سے ردِعمل مانگا گیا، مگر یہ واضح کیا گیا کہ فوج کے اپنے احتسابی نظام موجود ہیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اس...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی مجموعی کمرشل ویلیو میں سال 2025 کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مختلف عالمی اور علاقائی عوامل، سیکیورٹی خدشات اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث لیگ کی مالی قدر اور فرنچائز برانڈ ویلیوز دباؤ کا شکار نظر آتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا رپورٹس کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی مجموعی کمرشل ویلیو 20 فیصد کمی کے بعد 9.6 ارب ڈالر رہ گئی، جو 2024 میں 12 ارب ڈالر تھی۔ برانڈ فنانس کے مطابق اس کمی کی بڑی وجوہات خطے میں جیو سیاسی کشیدگی اور آئندہ بڑی نیلامی سے متعلق بے...
فوجی عدالتوں کے حوالے سے قانونی ماہر اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ سے ریٹائرڈ کرنل انعام الرحیم ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالت خود کو صرف چارج شیٹ تک محدود رکھتی ہے اور اس سے باہر بالکل بھی نہیں جاتی۔ یہ بھی پڑھیں: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید کے معاملے میں ہوا یہ کہ ہاؤسنگ اسکیم کے مالک کنور معیز کا معاملہ براہ راست سپریم کورٹ سے فوجی اتھارٹیز کو بھجوایا گیا۔ فوجی عدالت نے اسی معاملے کو دیکھا، اسی کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کیے اور پھر...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجیکل تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کو سرمایہ کاروں کا اعتماد قرار دیا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہا۔ براہ راست فضائی رابطے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی اپیل پر ملک بھر کے علماء و مشائخ، آئمہ و خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں علماء و مشائخ کانفرنس کی حمایت و تائید کی اور عوام الناس کو بتایا کہ پاکستان کی فوج ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے جو کردار ادا کررہی ہے علماء و مشائخ نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی اور معتدل ریاست بنائیں گے۔ علماء و مشائخ نظری و عملی فرقہ واریت‘ انتہاپسندی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ 9 مئی سے ایک سال پہلے مجھے پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا۔ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کیخلاف ثبوت اور گواہی دینے جا رہے ہیں کہ بطور وزیراعظم وہ انہیں کیا ہدایات دیتے تھے۔ پی ٹی آئی کے اندر سے ہی مائنس ون ہو رہا ہے۔ جنہوں نے بے رحمی کے ساتھ قلم چلائے ان سب کے گرد گھیرا تنگ ہو گا۔ مائنس ون ہو گیا۔ کوئی بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کر رہا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے بھی ویڈیو بناکر سائیڈ پر ہو جاتے ہیں۔ ایک بندے کی سینیٹر شپ...
کراچی (کامرس رپورٹر) ایک تولہ سونا 10ہزار 700روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت 4لاکھ 54ہزار 262روپے پر جا پہنچی۔ اسی طرح دس گرام سونا 9174روپے اضافے سے 3لاکھ 89ہزار 456روپے ہوگئی۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے ملاقات کی۔ پاکستان اور یمن نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سفیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور تجارتی روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سفیر نے کہا کہ تقریباً 300 یمنی طلبہ اس وقت پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو مضبوط عوامی روابط کی واضح مثال ہے۔ یمن کی جانب سے دوطرفہ معاہدوں کو فعال کرنے اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر زو دیا گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ خطے کے قریبی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔ چھوٹے جہازوں اور فیری...
اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں لہذا وہ اپنی منفی سیاست کو چھوڑ دے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے متعلق فیصلہ تاریخی ہے، اس فیصلے سے واضح ہوگیا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، فیض حمید نے عہدے کو ذاتی پسند اور ناپسند کے مطابق استعمال کیا، قومی مفاد کے نام پر فیض حمید نے حکومتوں کو گرایا اور بنایا۔ جب آپ ریاستی منصب کو سیاسی انجینرنگ کے لئے استعمال کریں گے تو اس کے نتائج ہوں گے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ فیض حمید نے ن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راچی(نمائندہ جسارت)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دفاتر کے لیے اراضی خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نادرا نے سندھ میں 16 مقامات پراراضی کی خریداری کے لیے ٹینڈرز جاری کردیے، کرائے کی عمارتوں میں قائم نادرادفاترکو اراضی پرتعمیرہونے والے دفاتر میں منتقل کیاجائے گا۔ اراضی کی خریداری کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، جھڈو، میرپورخاص اور مٹیاری میں کی جائے گی،دفاترکی منتقلی کا فیصلہ کرائے کی عمارتوں میں کم گنجائش اور کم سہولیات کے باعث کیا گیا ہے۔کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس سمیت8مقامات پر کرائے کے دفاترمیں قائم نادرا دفاترمنتقل ہوں گے، ڈیفنس، شاہراہ قائدین، نارتھ ناظم آباد، سیمینزچورنگی، کلفٹن، صدر، لیاری کے دفاترمنتقل ہوں گے۔ نمائندہ جسارت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بلغاریہ کے وزیر اعظم روزن ڑیلیاڑکوف نے پارلیمان میں عدم اعتماد کی کارروائی سے چند منٹ قبل عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم نے معاشی پالیسیوں اور کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد ٹیلی وژن پر خطاب میں استعفا پیش کیا۔ خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت کا اجلاس ہوا جس میں ہم نے موجودہ صورتحال، اپنے سامنے موجود چیلنجز اور وہ فیصلے جنہیں ہمیں ذمے داری کے ساتھ کرنا ہے ان پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم اْس معیار پر پورا اتریں جس کی عوام ہم سے توقع رکھتے ہیں، طاقت عوام کی آواز سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی افواج میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تمام انٹیلی جنس سروسز کوایک ہی پلیٹ کے تحت متحد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزارتِ دفاع نے ملک کی تمام انٹیلی جنس سروسز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملٹری انٹیلی جنس سروسز ایم آئی ایس کی تشکیل کا اعلان کردیا۔ اس نئے سسٹم کا مقصد برطانیہ کے مخالفین کی جانب سے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے بہتر حکمت عملی بنانا ہے۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ نیوی، آرمی، ائر فورس، اسپیس کمانڈ اور پرمننٹ جوائنٹ ہیڈکوارٹرز اس نئے یونٹ کا حصہ ہوں گے۔ایم آئی ایس کا آغاز اسٹریٹجک ڈیفنس ریویو کی سفارشات پرکیا جارہا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے لاہور میں بسنت منانے کے فیصلے کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن، غیر ذمہ دارانہ اور انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کے نام پر پتنگ بازی محض ایک تفریح نہیں بلکہ ماضی میں درجنوں معصوم جانیں نگلنے والا ایک خونی کھیل ہے، جسے دوبارہ زندہ کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت نے اس فیصلے سے ثابت کر دیا ہے کہ اسے عوام کی جان و مال کے تحفظ سے زیادہ میلوں ٹھیلوں اور نمائشی فیصلوں کی فکر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پنجاب کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-3 میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ماڈل اور ماروی ٹاؤن کے بجلی صارفین چار روز سے بجلی سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ، حیسکو اعلیٰ افسران سمیت متعلقہ محکمے کا ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر کسی جانب سے شنوائی نہیں ہوسکی، گھروں اور مساجد میں پینے اور وضو کے پانی کی قلت۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ماڈل ٹاؤن اور ماروی ٹاؤن کے بجلی صارفین نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ چار روز سے ہمارے علاقے میں بجلی کے مین ٹرانسفارمر کی لائٹ نادہندگان کی وجہ سے کاٹ دی گئی ہے اس میں وہ صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں جو ہر ماہ باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں اس حوالے نے بل ادا کرنے والے صارفین نے ایکس سی این اور...
تھر پارکرکا شمار ملک کے سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع میں ہوتا ہے۔ تھر پارکر ایک وسیع العریض صحرا ہے جس کی سرحدیں پاکستان سے بھارت تک پھیلی ہوئی ہیں۔ تھرپارکر کا ہیڈ کوارٹر مٹھی ہے، جو ایک چھوٹا شہر ہے اور یہ 6 تعلقوں مٹھی، ننگر پارکر، چھاچھرو، اسلام کوٹ، ڈاھلی، ڈیپلو اور کلوئی اور 60 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔ تھرپارکرکی کل آبادی 12 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ تھرپارکر کا صرف 8.12 فیصد حصہ شہری اور بقیہ دیہی آبادی پر مشتمل ہے۔ تھرپارکر میں خواندگی کا تناسب 36.39 فیصد بتایا جاتا ہے۔ خواندگی سے متعلق اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہی واضح ہوتا ہے کہ مردوں میں خواندگی کا تناسب 48.50 فیصد اور خواتین میں یہ تناسب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان، آئی ایم ایف کے مطالبے پر پٹرولیم مصنوعات پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئی ایم ایف نے کاسٹ ریکوری کیلیے 18فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرط عائد کی ہے ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 2 فیصد تک سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بھی تجویز دی، آئی ایم ایف نے ابھی تک حکومت کی یہ تجویز منظور نہیں کی، اگر آئی ایم ایف کا مطالبہ مانا گیا تو 18فیصد ٹیکس سے پیٹرول 47روپے مہنگا ہوگا، ڈیزل پر سیل ٹیکس کے نفاذ سے قیمت 50روپے فی لیٹر بڑھانا پڑے گی۔دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-01-6 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فوجی عدالت سے 14 سال قید بامشقت سزا پانے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اب شواہد کے ساتھ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کےخلاف گواہی دینے جا رہے ہیں اور یہ شکنجہ یہاں رکے گا نہیں یہ ابتدا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید اب عمران خان کے خلاف شواہد کے ساتھ گواہی دینے جا رہے ہیں کہ بطور وزیراعظم ان کو کیا احکامات ملتے رہے ہیں اور خاص طور پر 9 مئی اور 9 مئی کے زمرے میں بھی عمران خان اس شکنجے میں آتے ہوئے نظر آ رہے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-01-5 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف مالی بحران کا شکار ہوگئی۔پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے مالی بحران کے حوالے سے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا۔فردوس شمیم نقوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چلانے کے لیے ہر پارلیمنٹرین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد پارٹی فنڈ میں دے گا۔خط میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ہر ایم این اے، سینیٹراور ایم پی اے ماہانہ 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرے گا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-01-2 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔ ایوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9174 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ89 ہزار 456 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 107 ڈالر اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین قومی زیتون فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں لہٰذا وہ اپنی منفی سیاست کو چھوڑ دے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے متعلق فیصلہ تاریخی ہے، اس فیصلے سے واضح ہوگیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدنے عہدے کو ذاتی پسند اور ناپسند کے مطابق استعمال کیا، قومی مفاد کے نام پر فیض حمید نے حکومتوں کو گرایا اور بنایا۔ جب آپ ریاستی منصب کو سیاسی انجینرنگ کے لئے استعمال کریں گے تو اس کے نتائج ہوں گے۔ طارق...