کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات27دسمبر کو ہونگے،شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2026 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدر،نائب صدر،خزانچی،سیکرٹری،جوائنٹ سیکر ٹری،اور گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کے فارم 16 دسمبر 2025بروز منگل،شام 4 تا 7 بجے کراچی پریس کلب میں جمع کرائے جائیں گے۔
17دسمبر بروز بدھ 4 تا 5 بجے کاغذات نامزدگی کے لیے جمع ہونے والے فارم کا جائزہ لیا جائے گا،فارم کی جانچ پڑتال 19 دسمبر بروز جمعہ شام 5 بجے تک ہوگی۔
ابتدائی فہرست 21 دسمبر بروز اتوار شام 4 تا 6 بجے کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔ جبکہ اعتراضات پر سماعت 20 دسمبر بروز ہفتہ شام 5 بجے تک ہوگی۔
حتمی فہرست 21 دسمبر بروز اتوار شام 5 بجے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔ انتخابی عمل سے امیدواروں کی دستبر داری 24 دسمبر بروز منگل شام 4 تا 7 بجے اور حتمی فہرست کا اجراء 24 دسمبر بروز منگل شام 7 بجے کیا جائے گی۔
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026 کے لیے پولنگ 27 دسمبر 2025 بروز ہفتہ صبح 9 تا شام 5 بجے بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہے گی۔
بعد ازاں چیئرمین الیکشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان نتائج کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026 کے لیے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی پریس کلب کے سالانہ الیکشن کمیٹی کے لیے
پڑھیں:
ٹی 20 ورلڈکپ میں ٹیموں کے میچز کا شیڈول عوام کے لیے جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے آغاز سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا اور اس سے قبل اب کسی فل ممبر ٹیم کی مزید کسی سیریز کا امکان نہیں رہا۔
پاکستان ٹیم ورلڈکپ سے قبل صرف 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، جن میں 3 میچز جنوری میں سری لنکا میں اور 3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف ہوں گے۔ اس کے برعکس افغانستان، بنگلا دیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔
بھارت کی ٹیم دسمبر اور جنوری میں سب سے زیادہ مشغول رہے گی، ہوم گراؤنڈ پر 5 میچز کھیل رہی ہے اور جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 مزید ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ بھارت میں 3 میچز کے لیے موجود ہوگی جبکہ ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔
دسمبر اور جنوری میں بھارت 10 میچز کھیل کر سب سے زیادہ سرگرم رہے گی، جنوبی افریقہ 8 میچز، پاکستان 6 میچز، سری لنکا 6 میچز، اور نیوزی لینڈ 5 میچز کھیلیں گے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو ہر ایک 3 میچز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔
یہ شیڈول ٹیموں کو ورلڈکپ سے قبل اپنی فارم بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے اہم موقع فراہم کرے گا۔