Islam Times:
2026-07-24@04:38:59 GMT

گلگت بلتستان کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

گلگت بلتستان کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے انتخابی پروگرام کے تمام مراحل کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کا اطلاق عام نشستوں کے ساتھ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں پر بھی ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026ء کے لیے باضابطہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد نے 12 دسمبر 2025ء کو الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے 24 جنوری 2026ء (ہفتہ) کو گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پول ڈے مقرر کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے تحت شیڈول جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ووٹرز کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے انتخابی پروگرام کے تمام مراحل کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کا اطلاق عام نشستوں کے ساتھ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں پر بھی ہو گا۔

انتخابی شیڈول کی تفصیلات
 ریٹرننگ افسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کرنے کی تاریخ:
15 دسمبر 2025ء

 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی مدت:
15 دسمبر سے 22 دسمبر 2025ء تک

امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست کی اشاعت:
23 دسمبر 2025ء

4۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ:
30 دسمبر 2025ء

ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ:
3 جنوری 2026ء

اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ:
10 جنوری 2026ء

امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست کی اشاعت:
11 جنوری 2026ء

امیدوار دستبرداری اور حتمی فہرست کی اشاعت کی تاریخ:
12 جنوری 2026ء

انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ:
13 جنوری 2026ء

10۔ پولنگ ڈے:
24 جنوری 2026ء بروز ہفتہ
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام عمل آئین اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ ریٹرننگ افسران تمام اضلاع میں اپنے مراکز پر کام کا آغاز کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ امیدوار مقررہ تاریخوں اور قانونی تقاضوں کی مکمل پابندی کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی تاریخ

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن