وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی نمائندگی صرف 5.8 فیصد
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں، ذیلی دفاتر اور آئینی اداروں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کی تعداد صرف 31,455 ہے۔
رپورٹ کے مطابق 38 وزارتوں اور ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 581,581 افراد کام کرتے ہیں، جن میں مرد ملازمین کی تعداد 550,126 ہے۔ اس حساب سے خواتین کی نمائندگی صرف 5.
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں خواتین کے لیے مختص 10 فیصد کوٹے پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
لاہور میں 11 ماہ میں جرائم میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ منظرِ عام پر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
پولیس کے ریکارڈ کے مطابق 2024 اور 2025 کے 11 ماہ کے دوران گھناؤنے جرائم میں 52 فیصد کمی ہوئی، جبکہ ڈکیتی اور راہزنی میں بالترتیب 49 اور 73 فیصد کمی دیکھی گئی۔
پولیس ریسکیو 15 پر کالز میں 73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، چوری کی وارداتوں میں بھی 30 فیصد کمی ہوئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق یہ کمی حکومتی سرپرستی، جدید ٹیکنالوجی اور پولیس کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔