وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی نمائندگی صرف 5.8 فیصد
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں، ذیلی دفاتر اور آئینی اداروں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کی تعداد صرف 31,455 ہے۔
رپورٹ کے مطابق 38 وزارتوں اور ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 581,581 افراد کام کرتے ہیں، جن میں مرد ملازمین کی تعداد 550,126 ہے۔ اس حساب سے خواتین کی نمائندگی صرف 5.
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں خواتین کے لیے مختص 10 فیصد کوٹے پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
چارسدہ(نیوز ڈیسک) چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کا کہناہےکہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز ہیں جو گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلے میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جہاں سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔