اپوزیشن حالات کو اس نہج پر لے گئی جہاں سے واپسی ممکن نہیں، ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-9
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ حزب اختلاف حالات کو اس نہج پر لے گئی جہاں سے واپسی شاید ناممکن ہے ، جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق کا کہنا تھاکہ اگر اپوزیشن مذاکرات کوآگے بڑھانا چاہتی ہے تو اچھی بات ہے، وزیراعظم اورمیں بارہا کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں جس کے جواب میں کہاگیاکہ ہم آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کا کہ جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی ، پارلیمنٹ کے فلور کو عدلیہ مخالف زبان کے لیے استعمال کیاگیا، سرحدوں کے محافظوں کے لیے مخالفین کی زبان استعمال کی گئی، بارہا کہہ چکا ہوں کہ فلور پر فوج اورعدلیہ مخالف بیان کیلیے اجازت نہیں دوں گا،اسپیکر کا کہنا تھاکہ عدلیہ اور فوج مخالف ٹوئٹ کیے گئے، حزب اختلاف حالات کو اس نہج پر لے گئے جہاں سے واپسی شاید ناممکن ہے، میں نے مذاکرات کے لیے چار قدم بڑھائے مگر اب چالیس قدم پیچھے کرگیا، پاکستان ہے تو ہم ہیں، سیاست ہے، سب کچھ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: استعمال کی کے لیے
پڑھیں:
بدعنوانی قومی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، سردار ایاز صادق
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مالی بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بدعنوانی قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس کے مکمل خاتمے کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔
اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی کرپشن کے خلاف مؤثر قانون سازی اور اس کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی ہی مضبوط جمہوریت کی بنیادیں ہیں اور قوم کو ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو ہر سطح پر دیانت داری کو فروغ دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف قومی شعور بیدار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لیے اداروں اور عوام دونوں کو یکساں کردار ادا کرنا ہوگا۔ سردار ایاز صادق نے واضح کیا کہ قومی وسائل کا شفاف استعمال ہی پائیدار ترقی کا ضامن ہے اور قومی اسمبلی بدعنوانی کے خلاف مزید موثر قانون سازی کے لیے سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ایک ایسا ملک بنے گا جہاں بدعنوانی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی اور ترقی کا سفر شفافیت اور انصاف کی بنیاد پر آگے بڑھے گا۔