Jasarat News:
2025-12-11@20:42:13 GMT

پاکستان نے ایشیا پیسیفک میں 7ایوارڈ جیت لیے

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس ڈیسک) تائیوان میں منعقدہ باوقار اپیکٹا (APICTA) ایوارڈز 2025 میں پاشا (P@SHA) کی قیادت میں پاکستانی وفد نے سات ایوارڈز جیت لیے۔ چیئرمین پاشا، سجاد سید نے کہایہ 7بین الاقوامی ایوارڈز پاکستان کے انوویٹرز (innovators) کی غیر معمولی صلاحیت، تخلیقی صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ APICTA 2025 نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی آئی سی ٹی انڈسٹری نہ صرف عالمی سطح پر حصہ لے رہی ہے بلکہ ہم مقابلہ کر رہے ہیں اور جیت رہے ہیں۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) نے تائیوان کے شہر کائوسیونگ (Kaohsiung) میں منعقدہ ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس (APICTA) ایوارڈز 2025 میں پاکستان کے اب تک کے سب سے بڑے 55 رکنی وفد کی قیادت کی۔ اس وفد میں 27 ٹیکنالوجی کمپنیاں، اسٹارٹ اپس اور طلباء کی ٹیمیں شامل تھیں۔جس میں 104 شاندار پروجیکٹس کو سراہا گیا تھا، جن میں 37 ونرز، 58 رنرز اپ اور 9 خصوصی تعریفی ایوارڈز شامل تھے۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا افتتاح ڈپٹی منسٹر آف ڈیجیٹل افیئرز (MODA) ہو یی شیو (Hou Yi-Hsiu) اور کائوسیونگ شہر کے میئر چن چی مائی (Chen Chi-Mai) نے کیا، جبکہ خطے کے 100 سے زائد آئی سی ٹی لیڈرز نے شرکت کی۔ پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ملک کے آئی سی ٹی (ICT) ایکو سسٹم کی بڑھتی ہوئی طاقت اور عالمی مسابقت کا ثبوت ہے۔ پاشا نے کہا کہ میں ہر ٹیم، مینٹور اور ادارے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی کامیابی کو ممکن بنایا۔پاشا (P@SHA) حکومت پاکستان، ایچ بی ایل (HBL)، ججز، مینٹورز اور ان تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے وفد کی شرکت میں تعاون کیا۔ ایسوسی ایشن جدت کی پرورش، بین الاقوامی تعاون کے فروغ اور ایشیا پیسیفک ریجن میں پاکستان کو ایک معروف ڈیجیٹل اکانومی کے طور پر منوانے کے لیے پرعزم ہے۔ونر (فاتح)، پیپلز چوائس ایوارڈز اور ٹرشری اسٹوڈنٹس: ‘جیو جیما’ (GeoGemma)، گوگل ریسرچ از انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، اسلام آباد۔ونر (فاتح)، پبلک سیکٹر اینڈ گورنمنٹ (گورنمنٹ اینڈ سٹیزن سروسز): ‘دستک’ (Dastak) از خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ (KPITB)۔فرسٹ رنر اپ، سینئر اسٹوڈنٹس: ‘سینس گارڈ’ (Sense Guard) از فضائیہ انٹر کالج جناح کیمپ۔فرسٹ رنر اپ، ٹرشری اسٹوڈنٹس (انوویٹو سلوشنز): ‘اوسٹیو اسکرین’ (Osteoscreen) از نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)۔فرسٹ رنر اپ، بزنس سروسز (ICT سروسز سلوشنز): ‘الف’ (ALEF) از ڈائنا سِس نیٹ ورکس (Dynasys Networks)۔فرسٹ رنر اپ، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT): ‘الف’ (ALEF) از ڈائنا سِس نیٹ ورکس (Dynasys Networks)۔فرسٹ رنر اپ، کنزیومر سروسز: ‘فیس آف’ (Faceoff) از یونی کرو سلوشنز (Unikrew Solutions)۔

کامرس ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فرسٹ رنر اپ ا ئی سی ٹی

پڑھیں:

حکومت جاپان کی دعوت پر پانچ پاکستانی طلبہ جینیسز پروگرام میں شرکت کرینگے

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت جاپان کی دعوت پر یونیورسٹیز کے پانچ پاکستانی طلباء جینیسز (جاپان ایسٹ ایشیا نیٹ ورک آف ایکسچینج فار سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ) پروگرام میں شرکت کے لیے جاپان جائیں گے۔ یہ طلباء 16 سے 23 دسمبر تک جاپان کا دورہ کریں گے جس میں سارک ممالک کے 35 ہائی سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔ اس سال کا جینیسز پروگرام "ماحولیاتی پائیداری اور ڈیزاسٹر ریزیلنس " کے موضوع پر ہے۔  جاپانی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا۔ جینیسز پروگرام جاپان اور ایشیا پیسفک خطے کے درمیان نوجوانوں کے تبادلے کا پروگرام ہے جو جاپان اور ایشیا پیسفک خطے کے درمیان باہمی مفاہمت اور احترام کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔ جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے طلباء و طالبات کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان انڈر 19 ٹیم دبئی پہنچ گئی
  • پاکستان کے ایف 16 طیارے: امریکا نے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی
  • امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دیدی
  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی
  • مانسہرہ تا چین نئی سڑک: کیا یہ وسط ایشیا تک پہنچنے کے لیے افغانستان کا متبادل راستہ بن سکتی ہے؟
  • پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کیلیے دبئی پہنچ گئی
  • بھارت میں مائیکروسافٹ کی تاریخی سرمایہ کاری، ایشیا میں سب سے بڑا منصوبہ
  • خیبرپختونخوا کی دستک ایپ نے ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ 2025 جیت لیا
  • حکومت جاپان کی دعوت پر پانچ پاکستانی طلبہ جینیسز پروگرام میں شرکت کرینگے