ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس  نے خیبرپختونخوا حکومت کی ڈیجیٹل سروس ’دستک ایپ‘ کو بین الاقوامی مقابلے میں پہلی پوزیشن سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ’دستک‘ ایپ کے ذریعے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر کون سی سروسز فراہم کی جائیں گی؟

خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق یہ مقابلہ کاو شیونگ تائیوان میں منعقد ہوا جہاں 17 ممالک کے ٹیکنالوجی ماہرین اور سرکاری و نجی شعبوں کے ڈیجیٹل منصوبوں نے شرکت کی۔

انقلابی دستک ایپ نے میں گورنمنٹ اینڈ سٹیزن سروسز کیٹیگری میں ونر ایوارڈ حاصل کیا جو خطے کی بہترین سرکاری ڈیجیٹل سروسز میں شمار ہوتی ہے۔

???? ایشیا پیسیفک ICT الائنس نے خیبرپختونخواہ کی عوامی سہولت کی دستک ایپ کو پہلی پوزیشن دی۔ جس میں 14 ممالک کے ڈیجیٹل سروسز کی ایپس کے مقابلے میں پاکستان کو یہ اعزاز ملا۔ @ShafqatAyaz_PTI اور ان کی ٹیم اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ pic.

twitter.com/4Px0CdZvgV

— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) December 9, 2025

اس ایپ نے گھر گھر سرکاری خدمات کی فراہمی، شفافیت اور مؤثر عوامی رابطے کے نئے معیارات قائم کیے ہیں۔

خیبرپختونخوا کی عالمی سطح پر پہچان میں اضافہ

کی دوہری کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز ہے بلکہ صوبے کی ڈیجیٹل پالیسیوں، تکنیکی استعداد اور جدید طرزِ حکمرانی کا عالمی اعتراف بھی ہے۔

دستک ایپ صوبے میں عوامی سہولت، خدمات کی تیز تر فراہمی اور حکومتی ڈیجیٹل اقدامات کو مربوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تصور کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیے: گھریلو کاروبار کرنے والی پاکستانی خواتین کس طرح عالمی سطح پر گرانٹس، فیلوشپس اور نئے مواقع حاصل کر سکتی ہیں؟

اس کامیابی پر صوبائی حکومت کو خصوصی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے جس کی ٹیم کی محنت کے باعث پاکستان نے عالمی سطح پر یہ اعزاز حاصل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ 2025 خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا کی دستک ایپ دستک ایپ دستک ایپ نے ایوارڈ جیت لیا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا دستک ایپ ایشیا پیسیفک دستک ایپ ایپ نے

پڑھیں:

کے پی حکومت سے ترقی یافتہ ممالک جیسا گُڈ گوَرننس ماڈل اپنانے کا مطالبہ

پشاورہائیکورٹ میں درخواست حماد ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کسی چیز کی کمی نہیں لیکن یہاں پر گُڈ گورننس کا فقدان ہے۔ فنڈز کا بروقت اور صحیح استعمال نہ کرنے سے خیبرپختونخوا ترقی منصوبوں سے محروم ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے عوام ٹرانسپورٹ ،تعلیم ، خوراک ، صحت ، رہائش سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہے جبکہ گُڈ گورننس کے فقدان کے باعث معیشت اور معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ترقی یافتہ ممالک کے طرز پر گُڈ گورننس کا ماڈل  اپنایا جائے۔ بہترین ریفارمز لاکر لوگوں کو آسانیاں پیدا کی جائے۔ 

مزید برآں کاروبار کے فروغ اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے اور شفافیت لانے اور گُڈ گورننس کو بہتر بنانے سمیت کرپشن کے روک تھام کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا: سال 2025 میں دہشت گردی کے 1588 واقعات، بنوں سب سے زیادہ متاثر
  • خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں صحت ایمرجنسی نافذ کردی
  • 2025 کی ٹاپ 5 ایئرپورٹس فہرست جاری، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی برتری برقرار
  • کے پی حکومت سے ترقی یافتہ ممالک جیسا گُڈ گوَرننس ماڈل اپنانے کا مطالبہ
  • حکومت جاپان کی دعوت پر پانچ پاکستانی طلبہ جینیسز پروگرام میں شرکت کرینگے
  • پختونخوا حکومت ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ گورنر راج لگے گا‘ گورنر خیبرپختونخوا
  • کے پی حکومت ریاست کا ساتھ دے ورنہ گورنر راج لگے گا، گورنر خیبرپختونخوا
  • کے پی حکومت ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ گورنر راج لگے گا، گورنر خیبرپختونخوا
  • بلیک ہیٹ مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ 2025 میں پاکستان کی شاندار نمائندگی