WE News:
2026-07-24@05:22:31 GMT

جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی

جاپان میں آج 7.6 شدت کا زور دار زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے فوراً بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔

بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا اور کئی علاقوں میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

مزید پڑھیں: روس میں 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، بحرالکاہل میں سونامی کا خطرہ: ہوائی، الاسکا، جاپان سمیت کئی ممالک میں الرٹ

ساحلی خطوں میں 3 میٹر تک بلند سمندری لہروں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے فوری حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کا تعلق خطے کی 3 بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں، یوریشین، انڈین اور اریبئین کی باہمی حرکت سے ہے۔ زیرِ زمین حرارت اور دباؤ کے نتیجے میں یہ پلیٹیں ہلتی ہیں اور جب اچانک توانائی خارج ہوتی ہے تو زمین لرز اٹھتی ہے، یہی عمل زلزلے کا باعث بنتا ہے۔

سائزمک ویوز یا زلزلے کی لہریں مرکز سے دائرے کی صورت میں پھیلتی ہیں اور زمین کی سطح پر شدید جھٹکے محسوس ہوتے ہیں۔

عام طور پر ایسے زلزلے فالٹ لائنز پر واقع ہوتے ہیں، جہاں پلیٹوں کے ٹکراؤ یا رگڑ سے مسلسل تناؤ جمع ہوتا رہتا ہے، اور جب یہ تناؤ یکبارگی خارج ہو جائے تو بڑے زلزلوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جن علاقوں میں ماضی میں شدید زلزلے آ چکے ہوں، وہاں مستقبل میں بڑے زلزلوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، لہٰذا ایسے خطوں میں رہنے والوں کے لیے احتیاطی تدابیر اور ہنگامی منصوبہ بندی لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.

6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی

اس واقعے نے جاپان کو ایک بار پھر متنبہ کر دیا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید سونامی وارننگ سسٹم کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی اور فوری ردِعمل کی تربیت زندگیوں کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جاپان زلزلہ سونامی وارننگ جاری وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جاپان زلزلہ وارننگ جاری وی نیوز وارننگ جاری شدت کا

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی