چیف جسٹس عالیہ نیلم نے احمد پور شرقیہ اور پیر محل میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے احمد پور شرقیہ اور پیر محل میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے انتظامی سطح پر تاریخی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وکلا اور سائلین کے لیے احمد پور شرقیہ اور پیر محل میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ وکلا اور سائلین کو جوڈیشل کمپلیکس ملنا ایک بہت بڑا تحفہ ہے، ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے، نظامِ عدل کے بنیادی اسٹیک ہولڈر سائلین ہیں،سائلین ہی تمام انفراسٹرکچر اور جدید سہولیات کا محور ہیں، ہم پر لازم ہے کہ ہم سائلین کی مشکلات کو سمجھیں اور ازالہ کریں۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ وکالت ایک مقدس شعبہ ہے،وکلا اس شعبہ کی عزت و تکریم میں مزید اضافہ کریں، وکلا دیانتداری اور راست بازی کی مثال قائم کریں، بنچ اور بار کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلا کے تمام مسائل کا حل لاہور ہائیکورٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بہترین انفراسٹرکچر اور جدید سہولیات جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ پیر محل جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل سیشن جج اور سول ججز کی عدالتیں، بخشی خانہ، بار ہال و لائبریری، لیڈیز لائرز بار روم، سائلین و کلا کے لئے ٹائلٹ بلاکس، بیٹھنے کے لئے شیڈ اور مسجد سمیت دیگر سہویات شامل ہیں۔احمد پور شرقیہ جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل سیشن جج اور سول ججز کی عدالتیں، لائبریری ہال، ریکارڈ ہال، سہولت سنٹر اور سکیورٹی روم اور جوڈیشل کمپلیکسز میں جوڈیشل افسران کے لئے رہائشگاہیں بھی بنائی گئی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرستائیسویں آئینی ترمیم کی غلطیاں واپس لے کر آئین کو درست کریں، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کا مشورہ ستائیسویں آئینی ترمیم کی غلطیاں واپس لے کر آئین کو درست کریں، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کا مشورہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںفوسپاہ کے اشتراک سے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد دہشتگرد پھر سرگرم، شہریوں کو نشانہ بنانے میں اضافہ، نومبر میں 54افراد جاں بحق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاری روک دی سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل کمپلیکس احمد پور شرقیہ پیر محل
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔