data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 4روز کی مسلسل تیزی اچانک دم توڑ گئی۔

عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ریونیو کی کمی پر بڑھتی ہوئی تشویش، ملک میں سیاسی منظرنامے کی غیر یقینی کیفیت اور نومبر کے تجارتی اعداد و شمار نے مجموعی ماحول کو شدید دباؤ میں رکھا۔ خصوصاً درآمدات میں نمایاں اضافے اور برآمدات میں توقع سے کم کارکردگی کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 33 فیصد بڑھ کر 2.

86 ارب ڈالر تک پہنچ جانا سرمایہ کاروں کے لیے تشویش کا بڑا سبب بنا، جس کا براہِ راست اثر مارکیٹ پر پڑا۔

کاروباری دن کا آغاز مثبت توقعات کے ساتھ ہوا اور مضبوط فنڈامینٹلز کے باعث انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔ ابتدائی گھنٹوں میں انویسٹر کانفیڈنس مضبوط محسوس ہوا اور ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1227 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے 1 لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو بھی چھو لیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں گراوٹ کی شدت اس حد تک بڑھی کہ ایک وقت میں 616 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ اس ماحول میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کار زیادہ دباؤ میں نظر آئے، جبکہ بڑے سرمایہ کار محتاط حکمت عملی اپناتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیتے رہے، تاہم اختتامی لمحات میں نچلی سطحوں پر خریداری بڑھنے سے مندی کے اثرات میں جزوی کمی واقع ہوئی۔

کاروباری دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 419.92 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 167642.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 479 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں 182 کے ریٹس میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ 254 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گِر گئیں اور 43 کمپنیوں کے حصص برقرار رہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کئی روز بعد سونا سستا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کئی روز بعد سونا سستا
  • پاکستان میں وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • سٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز، ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد پار
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی‘ کے ایس ای 100انڈیکس1300پوائنٹس بڑھ گیا
  • پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا
  • دسمبر کے پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ کا مضبوط آغاز، اہم سیکٹرز میں خریداری
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دسمبر کے پہلے کاروباری دن مثبت رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز