پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این)سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا۔یہ لائسنسنگ اب بحال شدہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز ریجیم کے تحت کی جا رہی ہے جس کا مقصد ملک میں محفوظ اور مجاز وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم کرنا اور قومی قوانین و ڈیٹا سیکیورٹی کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے نے متعدد کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے ہیں۔ماہرین کے مطابق فری اور غیر رجسٹرڈ وی پی اینز ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر سکیورٹی خدشات کی ایک بڑی وجہ بن چکے ہیں۔ ان وی پی اینز کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا ہیکنگ، چوری، غیر ملکی نگرانی اور سائبر جرائم کے خطرات سے دوچار ہو جاتا ہے جس کے باعث محفوظ ڈیجیٹل پاکستان کے لیے ان پر مکمل پابندی وقت کی اہم ضرورت قرار دی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان ریلویز نے مختلف ٹرینوں کی بوگیوں کی آپ گریڈیشن کا کام شروع کردیا

پاکستان ریلویز نے ریلوے اسٹیشن انتظار گاہوں اور مختلف ٹرینوں کی بوگیوں کی آپ گریڈیشن اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کو بھی سر سبز شاداب بنانے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب مسافروں کو سفر کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف میں دلکش اور خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

پاکستان ریلویز نے  حکومتِ پنجاب کے تعاون سے اربن ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کا باضابطہ آغاز
دیا ہے۔ پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت ریلوے ٹریکس کے اطراف شجر کاری کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔

پنجاب بھر میں اربن ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کے پہلے مرحلے کا آغاز میں منڈی بہاؤالدین، ملکہ وال، سرگودھا اور بھلوال شامل ہیں جہاں درخت اور پھول پودوں کو لگانے کا کام شروع ہوچکا ہے جبکہ منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں شجر کاری مہم کا باضابطہ شروع کر دی گئی ہے۔

مسافروں کے سفر کو مزید بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سسٹم فراہم کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔ لاہور، کراچی، فیصل آباد سمیت دیگر ریلوے اسٹیشن کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ شالیمار لاثانی گرین لائن بزنس ریل گاڑیوں سمیت دیگر ریل گاڑیوں میں آرام دے سیٹوں بہترین ذائقے دار سستے کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

ریلوے اسٹیشن پر انتظار گاہوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید سہولیات فراہم کرنے والے ویٹنگ ایریا بنائے جارہے ہیں جہاں مسافر آرام سے اپنی ٹرین کا انتظار کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آن لائن ٹیکسی سروس میں خاتون مسافر کو ہراساں کرنے کا انکشاف
  • پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا
  • پاک بحریہ کا سری لنکا میں ریسکیو آپریشن جاری، سیلاب میں پھنسے خاندان کی محفوظ مقام پر منتقلی
  • اسلحہ ساز کمپنیوں کی آمدن میں زبردست اضافہ، امریکا کا پہلا نمبر
  • لاہور میں میٹرو بس حادثے کا شکار، سروس معطل کردی گئی
  • قابض حکام نے راجوری میں وی پی این سروسز معطل کر دیں
  • دنیا بھر میں سافٹ ویئر مسئلے کا سامنا کرنے والے اے 320 طیارے، پاکستان میں استعمال محفوظ قرار
  • کیا بچوں کی بھوک بڑھانے والی ادویات کا استعمال محفوظ ہے؟
  • پاکستان ریلویز نے مختلف ٹرینوں کی بوگیوں کی آپ گریڈیشن کا کام شروع کردیا