رونالڈو کی دل چھولینے والی شفقت بھری ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نہ صرف اپنے کھیل بلکہ جذبہ انسانیت اور شفقت بھرے انداز کے لیے بھی مشہور ہیں۔
حال ہی میں سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے خود النصر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے بھی ری پوسٹ کیا ہے۔
ویڈیو النصر کے کسی میچ سے قبل کی ہے جس میں رونالڈو ٹیم لائن اپ کے دوران اپنے آگے کھڑی بچی گلے میں بہت ہی پیار اسے اپنا مفلر ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
رونالڈو کے اس اقدام پر بچی کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔
A small gesture… a lifetime memory.
ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ربیکا اور حسین کی شادی کی تصاویر وائرل، مداحوں کی مبارکباد، نیک تمنائیں
معروف ٹک ٹاکر و ماڈل ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں جس پر صارفین جوڑے کو بھرپور مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں۔گزشتہ روز دونوں کی شادی کی تقریب مالم جبہ میں منعقد ہوئی جس میں دلہا اور دلہن نہایت خوش نظر آئے، تقریب میں شوبز شخصیات، ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ربیکا خان نے اپنے بڑے دن کے لیے انارکلی طرز کی شرٹ کے ساتھ خوبصورت لال لہنگا پہنا جبکہ حسین ترین نے آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا تاہم دونوں کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔یاد رہے ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات رواں سال کے آغاز سے جاری تھیں، جون میں ان کا نکاح ہوا تھا، دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں منسلک تھے۔