2025-07-26@12:02:45 GMT
تلاش کی گنتی: 151
«ایرانی ریال»:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس میں تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد کی قیادت ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے کی،سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی شریک تھے۔ملاقات میں "معرکہ حق،جشن آزادی" تقریبات یکم تا 14اگست کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔(جاری ہے) ۔گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی اور انہیں بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گریجویٹ فورم کی مثبت تجاویز اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں،آئی ٹی کلاسز، اسکالرشپس اور کاروباری...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈان نیوزنے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایاکہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلفونک رابطہ ہوا، فریقین نے پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے پروجیکٹ فریم ورک کی صورتحال پر تبالہ خیال کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کونسل اجلاس کے دوران سائڈ لائن ملاقات پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس 15 جولائی کو چین کے شہر تیانجن میں...
نجی ایئرلائن ایئرسیال کی ایک حیران کن غفلت نے ایک عام مسافر کو اُس کی منزل کراچی کے بجائے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب لاہور سے کراچی جانے والے ایک مسافر نے فلائٹ میں 2 گھنٹے بیٹھنے کے بعد سوال کیا کہ ’ہم کراچی کب پہنچیں گے؟‘ جس پر پورا عملہ پریشان ہو گیا۔ متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر 2 طیارے کھڑے تھے، اور اسے ایئرسیال کے عملے نے جدہ جانے والی پرواز میں سوار کروا دیا۔ میں نے ٹکٹ ایئرہوسٹس کو بھی دکھایا، مگر کسی نے نہیں بتایا کہ میں غلط فلائٹ پر سوار ہوں۔ میرے پاس نہ پاسپورٹ تھا اور نہ ویزہ، پھر بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔اس اہم ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون میں جاری پیشرفت اور مستقبل میں ابھرتے ہوئے جنگی شعبہ جات میں اشتراک کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مقاصد اور تزویراتی ہم آہنگی پر روشنی ڈالی، انہوں نے دفاع، بالخصوص اعلیٰ تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جولائی 2025ء) ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سعودی عرب کے عملاﹰ حکمراں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ سعودی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں ’’نتیجہ خیز‘‘ تھیں۔ ان میں علاقائی استحکام اور امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی حالیہ جنگ بندی، جس سے ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید تنازعہ ختم ہوا، کے بعد آگے بڑھنے کے راستے پر بات چیت شامل تھی۔ اسرائیلی حملے سے بچاؤ کے لیے ایران جوہری معاہدہ کرے، سعودی انتباہ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے کہا کہ فریقین نے ’’دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تازہ ترین علاقائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات منگل کے روز جدہ میں ہوئی، جس میں ایرانی وفد بھی شریک تھا۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا اور خطے کی غیر یقینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔سعودی ولی عہد نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا حالیہ معاہدہ خطے میں...
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور آزمودہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں۔گزشتہ روز آئی ایس پی آرسے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں بالخصوص فضائی طاقت اور آپریشنل ہم آہنگی کے حوالے...
بیجنگ:سی جی ٹی این کی جانب سے جاری کردہ انٹرنیشنل نیٹیزنز کے لیے ایک سروے کے مطابق، 91.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ برکس تعاون کا میکانزم ایک کثیرالجہتی دنیا کے حصول کے فروغ میں ایک اہم قوت بن چکا ہے ۔سروے میں، 94.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ برکس تعاون کے میکانزم نے نہ صرف رکن ممالک کے امریکی ڈالر پر انحصار کو کم کیا ہے بلکہ عالمی مالیاتی حکمرانی میں ان کی آواز کو بھی بڑھایا ہے۔ 89.1 فیصد نے عالمی معاشی ترقی کے فروغ اور ایک منصفانہ عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر کے لیے اس کے میکانزم کی تعریف کی ۔ 91.2 فیصد جواب دہند گان کا خیال ہے کہ برکس ممالک...
وزیراعظم شہبازشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آذربائیجان میں اہم ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماوں نے ترکیہ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ، ملاقات میں اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماوں نے تجارت ، دفاع ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ Post Views: 1
با کو (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آذربائیجان میں اہم ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماوں نے ترکیہ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا ۔نجی ٹی وی سماءنے تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ، ملاقات میں اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماوں نے تجارت ، دفاع ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ...
یو این ،انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59 ویں اجلاس میں پاکستانی سفارتکار دانیال حسنین نے بھارت کو آئینہ دکھادیا۔انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارت کار دانیال حسین نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں ایک بدمعاش اور انتہاپسند ریاست بن چکا ہے جو خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی مسلسل کھلم کھلا سنگین خلاف ورزیاں کرنے والا بھارت بدقسمتی سے ہمارا پڑوسی ہے اور پڑوسی ملک کے خلاف سرحدی جارحیت اور پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے کر بھارت اس خطے...
آذربائیجان میں ای سی اواجلاس کےموقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ گزشتہ ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے صدر پزشکیان کی قیادت اور ایران کے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر سائیڈ لائن پر اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا اور گزشتہ ملاقاتوں میں طے پانے والے فیصلوں پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر خانکیندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی قیادت کو سراہا اور حالیہ بحران کے دوران ایران کے جنگ...

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ شیرین نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) رکن صوبائی اسمبلی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما وجاحت اللہ خان بھی موجود تھے۔
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئرچیف لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو...
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے بانکوک تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143اورکراچی سے مسقط اومان ایئر کی پروازڈبلیو وائی 324 شامل ہیں۔ کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی 306اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور ترک وزیر خارجہ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار اور حکان فدان نے دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں راہنماؤں نے ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میں بھی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزنے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے حوالے سے بتایا کہ اسحاق ڈار اور حکان فدان نے دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میں بھی بات چیت کی۔یاد رہے کہ اسحاق ڈار جولائی میں امریکہ اور چین سمیت 4 اہم ممالک کے دورے کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سب سے پہلے آذر...
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر ٹیلیفونک گفتگو کی۔ رابطے میں وزیر خارجہ روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے یا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان دیرپا امن قائم کرنے اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسرائیل...
بانیٔ پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر خیبر پختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظور ہونے پر علیمہ خان کا ردِعمل سامنے آ گیا۔بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر صحافی نے سوال کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے تو کہا تھا کہ ان کی منظوری بغیر بجٹ منظور نہیں ہو گا لیکن کے پی حکومت نے بجٹ منظور کر لیا، کیا مائنس عمران ہو چکا ہے؟جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان مائنس ہی ہو گئے۔ بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑیں تو آپ اسے رہا کریں گے: علیمہ خانبانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے بھائی کی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورت حال اور ایران اسرائیل تنازع میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے آئندہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے چینی صدر اور چین کے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دورۂ چین سے متعلق دونوں ممالک کی مشاورت کا ذکر کیا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے جاری منصوبوں کے کامیاب نفاذ کے لیے کام جاری رکھنے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے اظہار یکجہتیوزیرِ اعظم شہبازشریف نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات سے انکار کرتا ہے تو ایرانی عوام کو اپنی حکومت کا تختہ الٹ دینا چاہیے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے فاکس نیوز پر کہا اگر ایرانی حکومت پُرامن سفارتی حل کی طرف آنے سے انکار کرتی ہے، جس میں امریکی صدر اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس میں شامل ہونے کی خواہاں ہیں، تو ایرانی عوام اس انتہائی پرتشدد حکومت سے، جو دہائیوں سے ان پر ظلم کر رہی ہے، اقتدار کیوں نہ چھین لیں؟۔ یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز ایران کے اہم جوہری مرکز فردو پر 30 ہزار پاؤنڈ 14 بموں سے بمباری کرکے اسے تباہ کرنے کا دعویٰ...
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایران پر بغیر کسی ثبوت کے بھاری حملہ کیا گیا، ایران کی خودمختاری کسی صورت چیلنج نہیں کرنا چاہیے تھی، ایرانی کی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کیخلاف ورزی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ پہلے جھوٹا الزام عراق پر لگایا گیا اور اب ایران کیخلاف بھی ویسا ہی حربہ آزمایا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس حوالے سے...
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ۔ وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس حوالے سے نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کی بلا مشروط سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے، دونوں ممالک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں خطے کی حالیہ صورتحال، عالمی امن، دو طرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری اور خطے میں امن کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کو ایران سے قریبی تعلقات کے تناظر میں موجودہ بحران میں “امن کے مؤثر کردار” کا حامل ملک قرار دیا۔وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، جس کے ایران کے ساتھ مضبوط سفارتی و تاریخی تعلقات...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون کیا،اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جرات مندانہ قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے خطے میں امن کے قیام میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی فعال سفارت کاری کو سراہا، جس کی بدولت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹل گیا اور دونوں ایٹمی ریاستیں سیز فائر معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں مثبت بیانات جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں...
اسپینش کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے فرانس کے معروف فٹبالر کلیان ایمباپے کو فیفا کلب ورلڈکپ کے دوران معدے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ریال میڈرڈ نے بیان میں کہا کہ ایمباپے کو معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور اسی لیے وہ فیفا کلب ورلڈ کپ میں اپنے کلب کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ بدھ کو میامی میں سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال کے خلاف ریال میڈرڈ کے پہلے میچ میں ایمباپے بخار کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ریال میڈرڈ کے کوچ زیبی الینسو نے کہا کہ امید ہے کہ ایمباپے اتوار کو شیڈول میچ...

سینیٹراسحاق ڈارکا ازبک وزیرخارجہ کو فون ، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔(جاری ہے) جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نی21 تا 22 جون استنبول میں منعقد ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماں نے او آئی سی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران اسرائیل کشیدگی، دوطرفہ تجارت، توانائی، مصنوعی ذہانت اور دیگر عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ وائٹ ہاؤس میں یہ ملاقات کابینہ روم میں ظہرانے کے دوران ہوئی، جس کے بعد فیلڈ مارشل نے اوول آفس کا بھی دورہ کیا۔ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ امور کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر بھی شریک تھے۔ آئی ایس...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس اور اوول آفس میں ظہرانے پر ملاقات ہوئی جس میں کئی موضوعات پر اہم گفتگو ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی طرف سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ساتھ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ سٹیو ویٹکوف بھی موجود تھے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل کی ایران اسرائیل تنازع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل تنازع کے پر امن حل کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ...

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ کو فون ، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔(جاری ہے) جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے 21 تا 22 جون استنبول میں منعقد ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے او آئی سی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔\932
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کی تفصیلات جاری کردی گئیں جس کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور ایران اسرائیل جنگ سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ایک گھنٹے کی شیڈول ملاقات دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہی، یہ اعلیٰ سطح کی ملاقات کابینہ روم میں ظہرانے کے موقع پر ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ امور کے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ فیلڈ...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے سی پی این ای وفد کی ملاقات، پیکا ایکٹ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد نے ملاقات کی جس میں پیکا ایکٹ، باقاعدگی سے شائع نہ ہونے والے اخبارات کا خاتمہ، پرنٹ میڈیا کو واجبات کی ادائیگی، صحافیوں کے تحفظ اور دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پیکا قانون مستند صحافیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، تاہم اس کے حوالے سے صحافتی تنظیموں سے مشاورت کے لیے تیار ہیں تاکہ موجودہ غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا کا اصل مقصد جعلی اور نام نہاد صحافیوں کو قانون کے دائرے میں لانا ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ باقاعدگی سے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے عبداللہ نصر لوتاہ، نائب وزیر برائے کیبینٹ افیئرز فار کمپیٹیٹونس اور نالج ایکسچینج کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وفد میں پاکستان میں عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی اور گورنمنٹ نالج ایکسچینج آفس کے عبداللہ البلوکی اور ابراہیم العلی بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعظم نے اپنے گزشتہ ابو ظہبی کے دورہ میں متحددہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی، پاک بھارت تنازع میں متحدہ عرب امارات نے پاک بھارت تناؤ میں...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں راہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ دفتر جارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ...
ماہرین کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے جس کا ممکنہ مقصد یہی ہو سکتا ہے کہ وہاں کے نظامِ حکومت کو تبدیل کیا جائے۔ عرب نیوز کے مطابق مباحثے کا اہتمام مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ پینل میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق کمانڈر جنرل (ر) جوزف ایل ووٹل کے علاوہ ریٹائرڈ وائس ایڈمرل کیون ڈونیگن، امریکی بحریہ کے سابق عہدیدار الیکس واٹنکا اور ایرانی امور پر گہری نظر رکھنے والے رائٹ پیٹرسن بھی موجود تھے جو اوہائیو کے ایئر فورس اکیڈمی میں پڑھاتے ہیں۔ اس موقع پر الیکس واٹنکا کا کہنا تھا کہ ’اگرچہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ...
اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے اپنے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ دفتر جارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار صدر طیب اردگان کے اعزاز میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ Post Views: 6

ایران کیخلاف اسرائیل کی ناجائز فوجی کارروائی ’’بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے ، بیرسٹر دانیال چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے ایران کے خلاف اسرائیل کی ناجائز فوجی کارروائی کو ’’بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ‘‘قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد (13 جون 2025) پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جو 1947 میں ہمیں تسلیم کرنے والا پہلا برادر اسلامی ملک ہے۔ اسرائیلی دہشت گردی مسترد کرنے کا یہ متفقہ فیصلہ پاکستان کا یک آواز موقف ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور او آئی سی پر زور دیا کہ فوری او آئی سی اجلاس بلاکر...

امریکا چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات غیر مشروط طور پر فوری واپس لے ۔88.5 فیصد افراد کا مطالبہ، سی جی ٹی این سروے
چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 88.5 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات کو فوری اور غیر مشروط طور پر واپس لے۔ سروے میں 87.1 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ یہ سوال ہی نہیں کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں کون نقصان کا شکار ہے اور کون فائدہ اٹھاتا ہے۔ 85.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعاون نہ صرف ان ممالک کی ترقی کے لئے سازگار ہے بلکہ عالمی صنعتی اور سپلائی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے عید کی خوشی کے اس موقع پر ایرانی صدر کے ساتھ ساتھ ایران کے برادر عوام کو بھی عید کی مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ تہران کے اپنے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں حالیہ پاک بھارت بحران کے ساتھ...
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔وزیراعظم نے ایران کےعوام کو بھی عید کی مبارکباد دی، شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔تہران کے اپنے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں حالیہ پاک بھارت بحران کے ساتھ ساتھ غزہ کی...
عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم اور ایرانی صدر نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور علاقائی و عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں حالیہ پاک بھارت بحران کے ساتھ ساتھ غزہ کی تشویشناک صورتحال بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں راہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے ایران کے عوام کو بھی عید کی مبارکباد دی، شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے راہبر آیت...

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی کی ملاقات، کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور پیداواری صلاحیت میں بہتری پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے وزارت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے ڈائریکٹر جنرل نے ملاقات کی جس میں وزارت اور ایس آئی ایف سی کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے اور قومی معیشت کی ترقی میں اس شعبے کا کردار مضبوط بنایا جا سکے۔اس موقع کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور شعبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں بہتری لانے سے متعلق کئی اہم اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کسانوں کے بڑھتے ہوئے زرعی اخراجات اور...
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے باہمی ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، خاص دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں فوجی سطح پر تعاون بڑھانے، سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کے لیے طریقہ کار بہتر بنانے پر بھی غور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف محمد باقری سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں لیڈروں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال، خاص دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں فوجی سطح پر تعاون بڑھانے، سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کے لیے طریقہ کار بہتر بنانے پر بھی...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے منیلا سے آئے ایک اعلی سطحی وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اے ڈی بی کے وفد کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر...
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کے ساتھ دورہ ایران کے موقع پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے فوجی تعاون کو بڑھانے، مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی کو بہتر بنا کر تجارتی اور اقتصادی رابطوں کے زونز میں تبدیل کرنے کے راستے تلاش کرنے پر زور دیا، جس سے علاقائی استحکام اور خوشحالی آئےگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق...

آرمی چیف کا دورہ ایران، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
تہران (نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) پاکستان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل محمد باقری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے باہمی دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی جن میں عسکری تعاون کو فروغ دینا، مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی میکانزم کو مؤثر بنانا اور سرحدی علاقوں کو تجارتی و اقتصادی زونز میں تبدیل کرنے کے امکانات شامل تھے۔ ...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کے ساتھ دورہ ایران کے موقع پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے فوجی تعاون کو بڑھانے، مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی کو بہتر بنا کر تجارتی اور اقتصادی رابطوں کے زونز میں تبدیل کرنے کے...
وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے سپریم لیڈر کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ مسلم دنیا کی ایک نمایاں شخصیت ہیں اور امت مسلمہ رہنمائی اور سرپرستی کے لیے ان کی طرف دیکھتی ہے۔ وزیر اعظم نے سپریم لیڈر کو بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعات اور بھارت کے تسلط پسندانہ اور تنگ نظری کے عزائم کے بارے میں بتایا اور بھارتی جارحیت...
وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے سپریم لیڈر کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ مسلم دنیا کی ایک نمایاں شخصیت ہیں اور امت مسلمہ رہنمائی اور سرپرستی کے لیے ان کی طرف دیکھتی ہے۔ وزیر اعظم نے سپریم لیڈر کو بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعات اور بھارت کے تسلط پسندانہ اور تنگ نظری کے عزائم کے بارے میں بتایا اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان...

مصدق ملک سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات، پاکستان میں موسمیاتی لچک اور ماحولیاتی استحکام پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برونو کاراسکو کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں موسمیاتی لچک اور ماحولیاتی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور اے ڈی بی نے مشترکہ موسمیاتی پالیسی اور قومی حکمتِ عملی کی تشکیل پر اتفاق کیا، ساتھ ہی نوجوانوں کی قیادت میں موسمیاتی منصوبوں کو انکیوبیشن، رہنمائی اور مالی معاونت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی سطح پر مسابقتی منصوبوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موسمیاتی مالیات اور مشترکہ منصوبہ جات پر تعاون کے فروغ کا عزم بھی کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی EZ Shifa کے جیف ٹیکنالوجی آفیسر سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیلی میڈیسن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت نے ڈیجیٹل کلینک کا معائنہ کیا جہاں انہیں مشین کے فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر میں ٹیلی میڈیسن کا نفاذ ایک انقلابی قدم ہے ثابت ہو گا۔ عوام کو ڈاکٹروں اور ادویات کی سہولت ان کے دروازے تک پہنچائیں گے کیونکہ ملک کی بڑی آبادی اسپتالوں تک رسائی کی سکت نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو فعال بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ 70 فیصد مریض بی ایچ یو کے بجائے بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ ٹیلی...
صدر مملکت آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف وفد کی اہم ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر وسطی ایشیا جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی ملاقات، پاکستان کی معاشی صورتحال اور جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا۔ پروگرام سے پاکستان میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ترقی پزید ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ وکلا اور بار ایسوسی ایشنز کے مسائل کا حل عدالت عالیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے،بروقت اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بینچ کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں اپنے چیمبر میں مختلف وکلا بارز نمائندوں سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) ملاقات کرنے والوں میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف احمد نسوانہ،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں معزز شخصیات کے درمیان تفصیلی اور جامع گفتگو ہوئی، جس میں کارپوریٹ سطح پر روابط، دفاعی تعاون اور خطے کی بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مربوط اور اشتراکی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور موجودہ علاقائی سیکیورٹی حالات کے پیش نظر عملی تیاری اور فوری ردعمل کو ناگزیر قرار دیا۔ ’’آپریشن سندور‘‘ پر تبصرہ کرنیوالے بھارتی پروفیسر علی خان محمود آباد کون ہیں اور اس...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء ) ملک کی نجی فضائی کمپنی ایئرسیال نے پاکستان سے دبئی کیلئے ہفتہ وار 9 پروازوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئر سیال نے 2 جون 2025 سے پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی کے لیے ہفتہ وار 9 پروازوں کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان ایئر سیال کی جانب سے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد پاکستان اور دبئی کے درمیان فضائی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے، اس نئی سروس کے ذریعے اب مسافر زیادہ سہولت، آسانی اور تسلسل کے ساتھ دبئی کا سفر کر سکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرسیال کی دبئی کے لیے...
ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائی جناح کے بعد ایک اور پاکستانی ایئرلائن ’’ایئرسیال‘‘ کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔ بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین ایئر وائس مارشل محمد منجور کبیر بھویان نے ایک انٹرویومیں کہاکہ ہم نے ایئرسیال کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پرواز چلانے کی کلیئرنس دے دی اس حوالے سے ہم نے سول ایوی ایشن اور سیاحت کی وزارت کو خط بھیج دیا ۔ معیاری طریقہ کار کے مطابق اب ایئرسیال بنگلہ دیش میں ایک جنرل سیلز ایجنٹ مقرر کرے گی اور فلائٹ سلاٹس کے لیے درخواست دے گی۔ حکام کے مطابق ایئرسیال نہ صرف بنگلہ دیش اور پاکستان کو جوڑے...
آئی ایس آئی سربراہ اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک سے ایرانی جنرل اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ جنرل احمدیان نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا ’’ایران اور پاکستان علاقائی امن دشمنوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے‘‘۔مشیر قومی سلامتی جنرل عاصم ملک نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مثبت کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے سیاسی، سلامتی اور سماجی جہتوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔ یاد رہے کہ بھارت اور ایران کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز نے بھی 18 مئی کو ایک دوسرے سے اسی تناظر میں...
پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے قومی سلامتی کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا ہے، جنرل عاصم ملک اور جنرل علی اکبر احمدیان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ایرانی مشیر قومی سلامتی علی اکبر احمدیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان دشمنوں کو خطے کے امن سے کھیلنے کی...
پاکستانی نجی ایئرلائن ‘ایئرسیال’ اپنے پہلے بین الاقوامی آپریشنز دبئی کے لیے شروع کرنے جارہی ہے۔ ایئرسیال لاہور اور اسلام آباد سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔ اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن ہفتہ وار 9 پروازوں کا ارادہ رکھتی ہے جن میں لاہور سے 2 اور اسلام آباد سے 7 پروازیں شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پروازیں آغاز کرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، اور ٹکٹ بکنگ جلد کھول دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر سیال کو چین و برطانیہ سمیت 7ممالک میں فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی اس قدم سے مسافروں کو بین الاقوامی سفر کے لیے ایک آسان اور سستا متبادل دستیاب ہوگا۔ پاکستان کی تیسری...
سعید احمد سعید: پاکستانی نجی ایئرلائن ائیرسیال نے دبئی کے لیے اپنے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ ایئرسیال کی دبئی پروازیں 2 جون 2025 سے شروع کی جائیں گی جن کا آغاز لاہور اور اسلام آباد سے ہوگا۔ ایئرلائن حکام کے مطابق دبئی کے لیے ہفتہ وار 9 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ ان میں سے 2 پروازیں لاہور سے جبکہ 7 پروازیں اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرسیال نے دبئی فلائٹ آپریشن کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ایئرسیال...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود کے ساتھ ساتھ ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز السعود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا، اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وزیر...

ایرانی اور اطالوی وزرائے خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی اور جنوبی ایشیائی ریجن میں تازہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فریقین کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک صورتحال...
امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملوں نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بھارت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، امریکا خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم...
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 26ویں میچ میں پشاور زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا، جو انہوں نے اپنے مرحوم والد کے نام کر دیا میچ کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں احمد دانیال نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’’میں نے اس لمحے کے لیے چار سال انتظار کیا، یہ پی ایس ایل میں میرا پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ ہے، جو میں اپنے والد کے نام کرتا ہوں کیونکہ ان کی زندگی میں میں کرکٹر نہیں بن سکا۔‘‘ پشاور زلمی نے اس میچ میں ملتان سلطانز کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔ سلطانز کی پوری ٹیم زلمی کے...

جنرل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، جیو اسٹریٹجک صورتحال اور مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ آرمی چیف نے اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ پڑوسی ہیں اور مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے، جس میں جیو اسٹریٹجک صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں جیو اسٹریٹجک ماحول پر تعمیری بات چیت کی گئی اور بالخصوص سیکیورٹی کے شعبے میں دونوں ممالک کو...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تعمیری گفتگو ہوئی، جس میں دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر خاص طور پر غور کیا گیا۔ پاک-ایران سرحدی سیکیورٹی میکانزم کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ دوطرفہ تعاون اور رابطہ مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں، جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور خطے کے مسائل...

وزیراعظم اورسیکرٹری جنرل یواین کاٹیلی فونک رابطہ، جنوبی ایشیاء کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیاء کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک ہفتے کے اندر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جنوبی ایشیاء کی حالیہ پیشرفت میں ان کی دلچسپی اور روابط کی کوششوں کو سراہا اور کشیدگی میں کمی کے ساتھ ساتھ کسی بھی تصادم سے بچنے کی ضرورت کا خیرمقدم کیا۔ ایک آزاد شفاف، غیر جانبدار اور معتبر تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت نے ابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں...

علی پرویز ملک سے پاکستان کی ریفائنریز کے سی ای اوز کی ملاقات ، توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاکستان کی معروف ریفائنریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی جس میں حکومت اور ریفائننگ سیکٹر کے درمیان تعاون کو بڑھانے، پائیدار توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے، ریفائنریز کی کارکردگی بہتر بنانے اور ریفائنریز کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت پٹرولیم میں ہونے والی اس ملاقات میں ریفائنریز کی اپگریڈیشن، ایندھن کے معیارات، اور پٹرولیم سیکٹر کو پاکستان کی معیشت میں زیادہ موثر بنانے کے لیے پالیسیوں جیسے اہم معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وزیر علی پرویز ملک نے ریفائننگ انڈسٹری کی ترقی کو سپورٹ کرنے اور صارفین کے...
سٹی 42 : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی قیادت کی طرف سے پرخلوص تہنیتی پیغامات پہنچائے, انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی تہران کی خواہش کا اعادہ کیا ۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وفد کا خیرمقدم کیا۔ اسحاق ڈار نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو اجاگر کیا, اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے تجارت، توانائی،...
اسلام آباد میں کویت کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان نے 90 ہزار سے زائد انسانی جانوں کی قربانی دی ہے اور 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان اٹھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمان جاسر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، کویت اور پاکستان کے درمیان مضبوط، تاریخی، برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا...
ریجنل صدر محمد حسن کی خیبر پختونخوا ریجن کے اسکاؤٹ کے خصوصی نشست ہوئی، جس میں اسکاؤٹنگ کے مختلف سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسکاؤٹ پاکستان کی جانب سے بھمبروٹ سیداں مری میں منعقدہ سالانہ مرکزی سفیران راہ قدس اسکاؤٹ کیمپوری کے موقع پر ریجنل صدر محمد حسن کی خیبر پختونخوا ریجن کے اسکاؤٹ کے خصوصی نشست ہوئی، جس میں اسکاؤٹنگ کے مختلف سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ پوپ فرانسس نے انسانیت، رواداری اور محبت کا پیغام عام کیا، پوپ فرانسس کی امن اور بین المذاھب مکالمے کے فروغ کے لیے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا اور فلسطین پر پوپ کے اصولی موقف کو عالم اسلام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے وفد نے صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر مہر سخاوت علی سیال کی قیادت میں ملتان میں کیتھولک چرچ ملتان کا دورہ کیا، مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ بشپ یوسف سوہان نے وفد کا استقبال کیا اور اظہار ہمدردی کرنے پر...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری آئی ایم ایف – ورلڈ بینک اسپرنگ میٹنگز کے موقع پر عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز کی ٹیم سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال، اصلاحاتی ایجنڈے اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر فِچ کا شکریہ ادا کیا، جس کے تحت حالیہ مہینوں میں پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ CCC+ سے بڑھا کر B- کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو ملکی معیشت میں بہتری اور مالیاتی نظم و ضبط کی علامت قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کو...
ملاقات میں علاقائی اور سیاسی امور سمیت لینڈ ریفارمز بل، منرلز اینڈ مائینگ بل اور دیگر متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا، خالد خورشید نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ایک بار پھر سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چئیرمن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد نے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر خالد خورشید سے پشاور میں ملاقات کی اور اہم علاقائی اور سیاسی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور سیاسی امور سمیت لینڈ ریفارمز بل، منرلز اینڈ مائینگ بل اور دیگر متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم وفد کی قیادت سیکرٹری سیاسیات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 اپریل 2025ء) ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات پر سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور اسی ضمن میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ماسکو کا دورہ کرنے والے عمان کے سربراہ سلطان ہیثم بن طارق السعید کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ عمان ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری تنازعے پر ہونے والے مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بارے میں ایک ایسا معاہدہ چاہتے ہیں، جس سے ایران کے جوہری پروگرام کو روکا جا سکے۔ اس سلسلے میں پہلے دور کے مذاکرات عمان میں ہوئے تھے، جبکہ گزشتہ ہفتے کے اواخر میں اس پر روم میں مکالمت...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں روس کے صدارتی مشیر کا کہنا تھا کہ ہمارا اپنے ایرانی ساتھیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ جہاں تک ہو سکا ہم اُن کی مدد کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عمان کے سلطان "هيثم بن طارق" اس وقت "ماسکو" میں موجود ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر "ولادیمیر پیوٹن" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایران کے جوہری مذاکرات سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس گفتگو کے حوالے سے روس کے صدارتی مشیر "یوری اوشاکوف" نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ایرانی و امریکی نمائندوں کے درمیان مذاکراتی عمل کے بارے میں بات کی۔ ہم دیکھیں گے کہ اس عمل کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ ہمارا اپنے ایرانی ساتھیوں کے ساتھ گہرا...
سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ 58 اسلامی ممالک چپ ہیں، فلسطین کے حق میں کیوں نہیں بولتے؟ پاکستانی حکمرانوں اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دو قدم آگے بڑھ کر فلسطینیوں کا ساتھ دیں، اسی ہزار ٹن سے زائد بارود نہتے فلسطینیوں پر استعمال ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ گزشتہ 19 ماہ میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستانی عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی پروڈکٹس کا مکمل بائیکاٹ کریں، سیاسی اور دینی رہنماؤں کو فلسطین کے معاملے پر ایک پیج پر ہونا ہوگا۔ امیر ھدیۃ الھادی پاکستان و سجادہ نشین درگاہ حضرت میاں میرؒ پیر سید ہارون علی گیلانی...
سعید احمد:پاکستان کی ایک اور ایئرلائن ایئرسیال کو یو اے ای کے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی۔چیف آپریٹنگ آفیسر کے مطابق ایئر سیال رواں سال جون سے دبئی کیلئے پروازیں شروع کریگی۔ی او او ایئر سیال طارق امین کا کہنا ہے کہ یو اے ای کیلئےپروازوں کی اجازت مل گئی،اجازت کے بعد ایئر سیال نے یو اے ای کے فلائٹ آپریشن کی تیاری شروع کردی۔یو اے ای کے روٹس پراجازت سے ایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اداکارہ انوشے اشرف نے ترکیہ میں شادی کرلی، تصاویر جاری
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی و دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی کانگریس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت معزز جیک برگمین کر رہے تھے، جن کے ہمراہ معزز تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.جس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔ دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار...
تصویر سوشل میڈیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت رکن کانگریس جیک برگ مین نے کی، امریکی کانگریس کے وفد میں تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر بھی زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا، امریکی وفد نے علاقائی استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ ...

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا ۔ کانفرنس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال، قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی مضبوط...

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس،قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا ۔ کانفرنس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال، قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا ۔ تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ سمیت...
امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر عہدیدار ایرک میئر نے 8 اور 9 اپریل کو پاکستان کا دورہ کیا، اور منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کی۔ ایرک میئر نے اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں او دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنی دولت کی ترقی کے لیے پاکستان کی پالیسی پر اظہار اعتماد رپورٹس کے مطابق ایرک میئر کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں جاری تعاون کی اہم اہمیت کو اجاگر کرنا، اور معدنیات...
راو دلشاد: مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال کیا گیا۔ اس موقع وزیراعلیٰ مریم نواز اورپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیراعلی مریم نوا ز نےچانگ پنگ ژاؤکی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طورپر تقررکا خیر مقدم کیا ،چانگ پنگ ژاؤکا تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت کے اظہار کے لئے معاون قراردیا۔ ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل...
تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی پابندیوں اور معاشی بحران کے باعث ایرانی کرنسی کی قدر بدترین گراوٹ کا شکار ہو گئی اور پہلی بار ایک امریکی ڈالر 10 لاکھ (1,039,000) ایرانی ریال سے تجاوز کر گیا۔ ماہرین کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی “زیادہ سے زیادہ دباؤ” مہم کے باعث ریال کی قدر میں مزید کمی متوقع ہے۔ صدر ٹرمپ نے حالیہ بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط بھیج کر خبردار کیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو یا تو مذاکرات یا فوجی طاقت سے روکا جائے گا۔ تاہم، خامنہ ای نے امریکی پیشکش کو “چالاکی” قرار دے کر مسترد کر دیا، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ “واشنگٹن سے...
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام (WAM) کے مطابق، صدر شیخ محمد بن زاید نے فلسطینی عوام کے لیے فوری امداد کی فراہمی اور دو ریاستی حل کی حمایت پر زور دیا۔ عرب ممالک، بشمول یو اے ای اور مصر، نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 ارب ڈالر کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے تاکہ فلسطینیوں کو بےدخل ہونے سے بچایا جا سکے۔ تاہم، وام کی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ٹرمپ اور شیخ محمد بن زاید نے اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مارچ 2025ء) ایرانی کرنسی کی قدر میں آج بروز منگل اس وقت ریکارڈ حد تک گراوٹ دیکھنے میں آئی، جب ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال ایک ملین کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے گر گیا۔ اس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران پر ''زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ قائم رکھنے کی مہم کے اعادے کے بعد سے ایران پر لگی سخت پابندیوں کا برقرار رہنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے مذاکرات کے ذریعے یا...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر ن لیگ نوازشریف سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے ملاقات کی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر ن لیگ نوازشریف اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے ملاقات کے دوران امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا، بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس آج 11 ویں روز بھی معطل ...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آرمی چیف نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا، آرمی چیف نے خطہ میں امن اور استحکام کیلئے بھی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کی کوششوں کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاک افواج کا...
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں نے روس اور یوکرین کی جنگ روکنے کے لیے کوششوں پر بات چیت کی ہے۔ تاکہ خطے میں استحکام آسکے۔ علاوہ ازیں شام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس امر کا اظہار اتوار کے روز صدر ترکیہ کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔صدر ایردوآن نے نے فون کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا انہوں نے صدر ٹرمپ کے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اور براہ راست ' انیشیٹوز' کی تائید کی ہے۔ ترکیہ...
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات،ایف بی آر کاا ہدف 12.5 ٹریلین روپے سے کم کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ مجموعی طور پر معاشی سرگرمیوں کی سست روی اور اب تک ہونے والے بہت بڑے شارٹ فال کی وجہ سے ٹیکس وصولی کے ہدف کو کم کر کے 12.5 ٹریلین روپے سے کم کر سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے حکومتی ذرائع کے مطابق اس مالی سال میں 1.2 ٹریلین روپے کا بنیادی بجٹ سرپلس پیدا کرنے کا آئی ایم ایف پروگرام کا ہدف ہے۔ آئی ایم ایف نے وزارت توانائی سے اگلے مالی سال کے لیے گردشی قرضے کے اپنے...
ایران(نیوز ڈیسک)مہنگائی اور ریال کی قدر میں کمی، ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹا دیاایران کی پارلیمنٹ نے مہنگائی اور ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل کمی کے تناظر میں وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کے خلاف مواخذے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے 273 ارکان میں سے 182 نے ہمتی کے خلاف ووٹ دیا۔عبدالناصر ہمتی صدر مسعود پزشکیان کی کابینہ کا حصہ تھے جو 8 ماہ قبل تشکیل دی گئی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلیک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت اب 9 لاکھ 20 ہزار ایرانی ریال تک جا پہنچی ہے جو 2024 کے وسط میں 6 لاکھ...
بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی پر ایرانی وزیرخزانہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایرانی پارلیمان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی پر قابو پانے میں ناکامی پر وزیرخزانہ کو عہدے سے ہٹادیا۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران کے وزیر خزانہ و اقتصادیات عبدالناصر ہمتی کو پارلیمان میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ان کی برطرفی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے اور ایرانی ریال کی مسلسل گرتی ہوئی قدر کا سدباب کرنے میں ناکامی کی وجہ سے عمل میں آئی۔ پارلیمان میں 273میں سے 182 اراکین نے عبدالناصر...
خزانہ خالی ہو یا بھرا ہوا ہو اس کی کنجی وزیر خزانہ کے ہاتھ میں ہی ہوتی ہے، اسی لیے جہاں معیشت کی بہتری پر وزیر خزانہ کو شاباش دی جاتی ہے وہیں ترقی نہ ہونے پر بازپرس بھی ہوتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ایران میں ہوا ہے جہاں مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی اور ایرانی ریال کی قدر میں کمی پر وزیر خزانہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں امریکی پابندیاں عالمی معیشت کے لیے تباہ کُن کیوں؟ ایرانی پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے دوران 273 میں سے 182 اراکین نے وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کے خلاف ووٹ دیا۔ ایرانی وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادیات عبدالناصر ہمتی ایرانی صدر مسعود پزشکیان...