فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات، ایران اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران اسرائیل کشیدگی، دوطرفہ تجارت، توانائی، مصنوعی ذہانت اور دیگر عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ وائٹ ہاؤس میں یہ ملاقات کابینہ روم میں ظہرانے کے دوران ہوئی، جس کے بعد فیلڈ مارشل نے اوول آفس کا بھی دورہ کیا۔
ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ امور کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر بھی شریک تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور عوام کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی عالمی معاملات کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اعلیٰ سطحی ملاقات میں تجارت، معدنیات، مصنوعی ذہانت، توانائی اور کرپٹو کرنسی جیسے مستقبل کے کلیدی شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی، ٹرمپ نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ طویل المدتی اسٹریٹیجک اشتراک اور مشترکہ مفادات پر مبنی تجارتی شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ تنازع کا پرامن حل نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔
امریکی صدر نے خطے کے مشکل حالات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور فیصلہ کن کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اہم علاقائی طاقت ہے جس کا کردار امن اور استحکام میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات ایک گھنٹے کے لیے شیڈول کی گئی تھی لیکن باہمی دلچسپی کے امور کی وسعت کے باعث یہ دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، فیلڈ مارشل نے اس موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے صدر ٹرمپ کو مناسب وقت پر دورۂ پاکستان کی باضابطہ دعوت بھی دی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی ہے، جو باہمی اعتماد، تعاون اور خطے کے استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی عکاس ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر آئی ایس پی آر
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔