ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
کونسل کے رہنمائوں نے کہا کہ عالم اسلام کی جانب سے ایران نے ہمیشہ فلسطینی مسلمانوں کی نہ صرف کھل کر حمایت کی بلکہ مقاومت کی تحاریک کو اخلاقی، سفارتی سطح پر سپورٹ بھی دی اور اسلامی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسرائیل کے قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز اور ناپاک قبضے کے خلاف ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے عالمی سطح پر کھل کر صدائے احتجاج بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ عارف حسین واحدی، محترم مفتی گلزار نعیمی، علامہ عارف حسین شیرازی، محترم نصر اللہ رندھاوا اور سیکرٹری مالیات طاہر رشید تنولی شامل تھے۔ وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے ناپاک حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ملک ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو عالمی قوانین کے خلاف ورزی قرار دیا اور سفیر ایران کو پاکستان کی امت مسلمہ کی جانب سے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ وفد کے سربراہ اور اراکین نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بصیرت افروز، مدبرانہ اور جراتمندانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور اسرائیل پر جوابی حملوں کو عالمی قوانین اور ایک آزاد و خود مختار ملک کا دفاعی حق قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی جانب سے ایران نے ہمیشہ فلسطینی مسلمانوں کی نہ صرف کھل کر حمایت کی بلکہ مقاومت کی تحاریک کو اخلاقی، سفارتی سطح پر سپورٹ بھی دی اور اسلامی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسرائیل کے قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز اور ناپاک قبضے کے خلاف ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے عالمی سطح پر کھل کر صدائے احتجاج بلند کی۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ کی صحت و سلامتی کے ساتھ ساتھ ایرانی قیادت کی حفاظت کی بھی دعا کی۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ میں ایران کی حمایت پر ملی یکجہتی کونسل اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی عوام کی حمایت کو عالم اسلام کے درد مشترک کی مثال قرار دیا۔
انہوں نے پاکستان میں تمام اسلامی مکاتب فکر کے نمائندہ پلیٹ فارم کی ملی یکجہتی کونسل کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جس نے پاکستان کے مسلمانوں کو ایک امت کی لڑی میں پرو رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اسی مثالی اتحاد کے ذریعے دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل کر سکتی ہے اور ان کے بقول ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا یہ کردار امت مسلمہ کے اتحاد کو نہ صرف مزید مستحکم بنائے گا بلکہ دنیا کے مسلمانوں کے لیے مثال ثابت ہوگا۔ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد نے اسرائیلی حملوں میں فلسطینی اور ایرانی شہدائے اسلام کی بلندی درجات کے لیے دعا کی جبکہ سوگوار خانوادوں سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملی یکجہتی کونسل پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے کی جانب سے ایران کے انہوں نے کے خلاف کھل کر
پڑھیں:
ایرانی صدر سے علماء کے وفد کی ملاقات اسرائیل کیخلاف جنگ میں بہادری کو سراہا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) علامہ طاہر اشرفی، علامہ ساجد نقوی، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم پر مشتمل علماء کے وفد نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات، مسئلہ فلسطین و کشمیر اور اتحاد امت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی علمائے کرام نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی بہادری کو سراہا اور اسرائیل کو شکست دینے پر مسعود پزشکیان کو مبارکباد پیش کی۔ وفد نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی صدر نے پاکستانی وفد کے ایران سے متعلق خیر سگالی جذبات کو سراہا، دونوں جانب سے باہمی تعلقات اور اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔