پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان اگلے ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان 3 میچز کی ٹی20 سیریز کے حوالے سے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (بی سی بی) پاکستان کرکٹ بورڈ کو 3 ٹی20 میچز کا شیڈول بھجوا چکا ہے، جس کے تحت میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوں گے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈز میں سیریز کے معاملات کو طے کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے، پی سی بی نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کو ون ڈے میچز کی سیریز ٹی20 میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔
مزید پڑھیں: نسیم، عامر اور علی رضا دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز سے نظر انداز، مگر کیوں؟
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈولڈ سیریز میں 3 ٹی20 امریکا جبکہ 3 ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹی20 ورلڈکپ اور ایشیاکپ کے باعث ون ڈے کے بجائے اپنا فوکس ٹی20 فارمیٹ تک محدود رکھنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں: حارث کے بعد روحیل! رضوان کی مشکلات میں مزید اضافہ
بورڈ پُرامید ہے کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ٹی20 میں تبدیل کرنے پر آمادگی ظاہر کردے گا۔
ون ڈے میچز تبدیل ہونے کے بعد ٹی20 سیریز 5 یا 6 میچز پر مشتمل ہوگی، پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا آغاز 31 جولائی سے شیڈولڈ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ گرین شرٹس کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ جاری ہے جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، پاکستان ٹیم میں حارث رؤف کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم فلوریڈا پہنچ گئے
شائقین کی نظریں ایک اور سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جہاں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑیوں سے بھرپور کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔