سندھ: 6 ماہ میں 133 خواتین قتل، جنسی زیادتی کے 90 کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
ویمن ایکشن فورم کی صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات پر مبنی رپورٹ کے اجراء کی تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں 6 ماہ میں 133 خواتین کا قتل ہوا جبکہ21 قتل غیرت کےنام پر ہوئے۔
ویمن ایکشن فورم کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 6 ماہ میں جنسی زیادتی کے 90 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 6 ماہ میں خودکشی کے 36 واقعات ہوئے۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یرت کے نام پر قتل صرف قبائلی علاقوں میں نہیں بلکہ کراچی میں بھی ہوئے۔
مقررین نے مزید کہا کہ جاہل سماج ہو یا پڑھا لکھا سماج، عورت کا اسٹیٹس آج بھی وہی ہے، مرد قبائلی سماج کا ہو یا میٹروپولیٹن سٹی کا، خواتین کو ایک نظریے سے ہی دیکھا جاتا ہے۔
مقررین کے مطابق خواتین کے تحفظ کے لیے قوانین پر عمل درآمد نہیں ہوتا، سزا کی شرح صرف 0.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رپورٹ کے کے مطابق ماہ میں
پڑھیں:
نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
نیب کیسز سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ سیا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت وفاقی آئینی عدالت کرے گی۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ نیب کیسز سننے کا سپریم کورٹ کو اختیار نہیں ہے، نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اس سماعت کا اختیار ہی نہیں، نیب کیسز میں مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت وفاقی آئینی عدالت کرے گی۔بانی پی ٹی آئی نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کر دی تھی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی، نیب کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھےجائیں گے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں نیب کے ایک زیر سماعت کیس کے دوران اختیار سماعت کا سوال اٹھا تھا۔نیب قانون میں 5 مارچ 2026 کو ترمیم کی گئی تھی، نیب قانون کی شق 32 اے کے تحت اپیلیں سننے کا اختیار سماعت وفاقی آئینی عدالت کو سونپا گیا تھا۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعتیں کیں، بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل تھے۔درخواستگزار کے وکیل عباد الرحمان لودھی نے ضمانت کیس سپریم کورٹ میں چلانے کے حق میں دلائل دیے، وکیل نے دلائل میں نیب ترمیم کے بعد 18 مارچ 2026 کو سپریم کورٹ میں کیس میں ضمانت دینے کا حوالہ دیا تھا۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے نیب اپیلیں اور ضمانت کیسز وفاقی آئینی عدالت میں چلانے کے حق میں دلائل دیے، اٹارنی جنرل کا مؤقف تھا کیس کا ایک حصہ سپریم کورٹ دوسرا حصہ وفاقی آئینی عدالت میں نہیں چلایا جاسکتا۔نیب وکیل نے بھی وفاقی حکومت کے موقف کی تائید کی تھی، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔