پہلا ٹی20: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پاکستان نے پہلے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بابر اعظم پاکستان پہلا ٹی20 جنوبی افریقہ سلمان علی آغا کرکٹ سیریز وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پہلا ٹی20 جنوبی افریقہ سلمان علی ا غا کرکٹ سیریز وی نیوز
پڑھیں:
حیدرآباد میں بھی ای چالان نظام شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں بھی ای چالان سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، فیس لیس ای چالان کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلے
اس سلسلے میں ڈی آئی جی حیدرآباد اور کمشنر حیدرآباد نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ای چالان سسٹم کا آغاز حیدرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع میں کیا جائے گا تاکہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عمل درآمد اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔
’اہم شاہراہوں پر 72 کیمرے نصب ہوں گے‘ڈی آئی جی طارق دھاریجو کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں شہر کی اہم شاہراہوں پر 72 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیے: کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں
یہ کیمرے ٹریفک کی نگرانی اور خلاف ورزیوں کی خودکار نشاندہی کے لیے استعمال ہوں گے۔
نئے سگنلز کی بھی تنصیبانہوں نے بتایا کہ ای چالان کا نفاذ آٹوبھان روڈ، جامشورو روڈ، وادھو روڈ اور قاسم آباد سمیت مختلف علاقوں میں کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ شہر کی 3 اہم شاہراہوں پر نئے ٹریفک سگنلز بھی لگائے جا رہے ہیں۔
کراچی میں ای چالانز کا حالیہ تجربہواضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں جاری رپورٹ کے مطابق، شہر میں صرف ایک ماہ کے دوران 93 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خلاف ورزی سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی رہی جس پر 57 ہزار 541 ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ مجموعی جرمانہ 57 کروڑ 54 لاکھ روپے عائد کیا گیا۔
موٹر سائیکل سواروں کی خلاف ورزیاں بھی نمایاں رہیں۔
22 ہزار 262 افراد ہیلمٹ کے بغیر پکڑے گئے، جن پر 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ چھپانے والوں کے لیے بُری خبر، پولیس نے اہم اعلان کردیا
حکام کے مطابق کراچی میں ای چالان سسٹم کے مثبت نتائج کو دیکھتے ہوئے اب حیدرآباد میں بھی یہ نظام نافذ کیا جا رہا ہے جس سے ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری کی امید ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ای چالان ای چالان نظام حیردآباد میں ای چالان سسٹم