وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان؛ نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیو‘‘ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیو‘‘ جاری کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں ’’پاک سرزمینیو‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا، جو تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے
نغمے میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح فوج کی دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔ اس ملی نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم بھی شامل ہے۔ اسی طرح نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔
نغمے کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ساتھ ساتھ آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت و جرات مندانہ کردار کو نغمے میں خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔
نغمے میں ملک کی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو بھی سراہا گیا ہے۔ نغمے میں وطن سے محبت اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کیا گیا نیا ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-01-29
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ حکام اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی رقم مل گئی ہے ایک ارب ڈالر توسیعی فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت جاری کیے گئے۔ آئی ایم ایف نے 20 کروڑ ڈالرز کلائمٹ فناننسنگ کی مد میں جاری کیے ، واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پیر کے روز پاکستان کے لیے1.2 ارب ڈالر کی رقم کے اجرا کی منظوری دی تھی اور آئی ایم ایف کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت فراہم کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق اس فیصلے کے بعد دونوں پروگراموں کے تحت مجموعی ادائیگیاں بڑھ کر 3 اعشاریہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔