Daily Mumtaz:
2025-12-13@08:04:07 GMT

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کب شادی کر رہے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کب شادی کر رہے ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بناتے، ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کب کر رہے ہیں بتا دیا۔

حال ہی میں اس نوجوان جوڑی نے بذریعہ سوشل میڈیا اپنی منگنی کا اعلان کیا اور فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی۔

انسٹا پوسٹ میں شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں اداکاروں کو روایتی پنجابی لباس میں ملبوس کھیت میں بیٹھے دیکھا گیا۔ تاہم اب انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کو منگنی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


کراچی میں منعقد ہونے والے 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈ شو میں یہ جوڑی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے، میچنگ سیاہ لباس میں ملبوس دکھائی دی۔

اس موقع پر جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ سب جاننا چاہتے ہیں کہ شادی کب ہے؟ تو خاقان شاہنواز نے بتایا کہ ہم اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سبینہ سید نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2017 میں ڈرامہ سیریل یقین کا سفر سے کیا تھا جبکہ خاقان شاہنواز نے 2023 میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

سبینہ سید متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔ دوسری جانب خاقان شاہنواز نے نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامے یوں ہی سے شہرت حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے کئی پروجیکٹس میں کام کیا۔

دونوں اداکار اس سے قبل ایک برانڈ کی سوشل میڈیا مہم میں بھی ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں جبکہ وہ کُبرا خان اور گوہر رشید کی شادی میں بھی ایک ساتھ دیکھے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خاقان شاہنواز

پڑھیں:

آپریشن میں زخمی ڈی ایس پی جوڑے کی شادی کی سالگرہ، اسپتال میں کیک کاٹا

فوٹو: اسکرین گریب

شکارپور آپریشن میں زخمی میاں بیوی ڈی ایس پیز نے شادی کی دوسری سال گرہ سکھر کے نجی اسپتال میں منائی۔

میئر سکھر ارسلان شیخ زخمی ڈی ایس پی جوڑے کی شادی کی سال گرہ کا کیک لے کر عیادت کے لیے اسپتال پہنچے، جوڑے نے اسپتال میں کیک کاٹا، ڈاکٹرز اور اسپتال کا عملہ بھی شریک ہوا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے بھی سکھر میں زیر علاج زخمی ڈی ایس پیز کی عیادت کی۔

شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی

پولیس کے مطابق فائرنگ میں خاتون ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو بھی زخمی ہوگئے۔

اس موقع پر ضیاء لنجار نے کہا کہ خاتون افسر کی جرات ہمارے لیے قابلِ فخر ہے، ایس ایس پی شکارپور اور پولیس مقابلے میں شامل اہلکاروں کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 9 ڈاکو ہلاک جبکہ ڈی ایس پی میاں بیوی سمیت چار پولیس اہل کار زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ’نکال سنت اور اس میں سکون ہے‘، رابی پیرزادہ نے شادی کا اشارہ دے دیا
  • باپ بیٹے نے شادی والے دن ہی بیٹی کو قتل کردیا۔
  • اکشے کھنا اور کرشمہ کپور کی شادی ہوتے ہوتے کیوں رہ گئی تھی؟
  • دولہا کی شادی میں جان سینا اسٹائل انٹری وائرل
  • بہاولپور: دلہن شادی کے روز باپ اور بھائی کے ہاتھوں قتل
  • عمر خالد کی اپنی بہن کی شادی میں شرکت کیلئے عبوری ضمانت منظور
  • بیٹی کی شادی میں کروڑوں کے جہیز کے بینر، گاڑی، پلاٹ اور حج پیکج کے تحائف کی ویڈیو وائرل
  • آپریشن میں زخمی ڈی ایس پی جوڑے کی شادی کی سالگرہ، اسپتال میں کیک کاٹا
  • پنڈی میں غیرانسانی تشدد کی دو ویڈیوز وائرل، ملزم کی تلاش شروع