لاہور:شاہ محمودقریشی اسپتال سے ڈسچارج ،جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ وکیل رانا مدثر کے مطابق پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی پِتیکی سرجری کے لیے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم اب طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپتال سے ڈسچارج
پڑھیں:
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں، علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔