ایسا نظر آتا ہے ن لیگ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
مصطفیٰ نواز کھوکھر—فائل فوٹو
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ایسا نظر آتا ہے کہ ن لیگ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑا چیلنج یہ ہے کہ انتشار کا ماحول کیسے ختم کرنا ہے، حکومت پر بھی ذمے داری ہے کہ ماحول خراب نہ کرے۔
سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا مطالبہ ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ بات کرنا ضروری ہے جو تجاوزات ہو چکیں کسی جماعت کے لیے جگہ نہیں بچے گی، گورنر راج سیاسی عمل کے لیے بڑا دھچکا ہو گا، اس سے ہر صورت باز رہنا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز کھوکھر
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔