صدر ن لیگ نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی۔پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میاں نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی جس میں ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر پی ٹی آئی کا سیاسی مفاہمت کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ کوئی بھی جمہوری قیادت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں، اختیار ولی خان ایف بی آر کی نئی ویلیوایشن، اسلام آباد کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ وزیراعلی بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد تحریک تحفظ آئین کا 20اور 21دسمبر کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلانے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

حکومت سیاسی انتقام، کارروائی پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم

شہباز شریف نے نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کی
مالی بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ، تقریب سے خطاب
اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی۔عالمی انسداد بدعنوانی دن کے حوالے سے تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کی۔شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کے لئے مالی، انتظامی اور ادارہ جاتی شفافیت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی انسداد بدعنوانی دن کے حوالے سے یہ دن دنیا کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ بدعنوانی کے مضر معاشرتی اثرات کی حوصلہ شکنی اور بدعنوانی سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کے اپنے عزم کی تجدید کریں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مالی بدعنوانی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس ضمن میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور تمام متعلقہ ادارے بھرپور طریقے سے اور بڑی تندہی سے کارروائی کر رہے ہیں تاکہ ہر سطح پر جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم نے نیب کی کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ منظم مالی جرائم کے باعث اپنی رقوم سے محروم ہونے والے شہریوں کی بروقت داد رسی سے نیب پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔تقریب سے چیٔرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے بھی خطاب کیا اور نیب کی حالیہ چند سالوں اور بالخصوص اس سال میں کارکردگی پر وزیراعظم اور حاضرین کو بریفنگ دی۔چیٔرمین نیب نے کہا کہ تمام متعلقہ ریاستی اداروں کے ساتھ باہمی اور موثر تعاون سے نیب نے 2025 میں 5.1 ٹریلین روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی غیر معمولی وصولیاں ممکن بنائیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ 2022 کے بعد سے قومی احتساب بیورو میں اصلاحاتی اقدامات ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے گئے ہیں جس سے قومی احتساب بیورو کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔چیٔرمین نیب نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کاعالمی دن وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونا اس بات کا عکاس ہے کہ احتساب اور جوابدہی حکومت کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قیدی سے ملاقات اسکے ورثاءکا حق ہے،فضل الرحمان
  • اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات
  • حکومت سیاسی انتقام، کارروائی پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم
  • نواز شریف نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرکی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا،رانا ثنااللہ اور سینیٹر پرویز رشیدکے نام شارٹ لسٹ
  • نواز شریف ہر معاملے میں رہنمائی کرتے ہیں، پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں : بیرسٹر عقیل کا بیان
  • پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی چیز نہیں، اب بہت ہوچکا، بیرسٹر عقیل
  • نواز شریف  سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • حافظ عبدالکریم کی فیلڈ مارشل کو مبارکباد‘نیاعہدہ تاریخی پیش رفت قرار