نواز شریف ہر معاملے میں رہنمائی کرتے ہیں، پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں : بیرسٹر عقیل کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو مائنس نہیں کیا، ہرکام میں نواز شریف سے مشاورت کی جاتی ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، ن لیگ نے موٹروےکا جال بچھایا، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، نئی نسل کو حقائق کا معلوم ہونا چاہیے۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ہم 9 مئی والے نہیں ،28 مئی والے ہیں، ملک کے وقار اور سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوا، ماضی میں جب بھی ہمارے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں ہم نے بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو مائنس نہیں کیا، ہر کام میں نواز شریف سے مشاورت کی جاتی ہے، کیا نواز شریف نے آئی ایم ایف کو کبھی خط لکھے، نواز شریف نے کبھی ملک کے خلاف کچھ نہیں کیا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ قومیں نعروں، دعووں اور تقاریر سے ترقی نہیں کرتیں، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے کردار کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ہم نے ان کو کئی بار بات چیت کی دعوت دی، اب بہت ہوچکا، ہم جمہوری رویوں پر یقین رکھتے ہیں، یہ رویے قائم ہونے چاہئیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی چیز نہیں، پی ٹی آئی کے آدھے سے زیادہ لوگ کہتے ہیں خدارا کوئی رستہ نکالیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ گورنر راج آئینی عمل ہے لیکن انتہائی غیر پسندیدہ ہے، کے پی کے لوگ چیخ اٹھے ہیں کہ پنجاب کی طرح انہیں بھی ترقی چاہیے،گورنر راج لگانے سے متعلق سنجیدگی سے بات ہو رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا کا کہنا تھا کہ نواز شریف پی ٹی آئی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔