آج عالمی سطح پر کوئی بھی بیٹھک پاکستان کے بغیر نہیں ہوتی: علی پرویز ملک
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ آج عالمی سطح پر کوئی بھی بیٹھک پاکستان کے بغیر نہیں ہوتی ہے اور مختلف ممالک کے وفد پاکستان کے دورے کر رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اہمیت قائم ہوئی ہے، ہماری فوج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی کام کیا۔ میں اور پوری قوم سید عاصم منير کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نوٹ چھاپ کر خسارے پورے کرتے ہیں تو مہنگائی جنم لیتی ہے، ٹیکسوں کو بڑھایا گیا، اخراجات کو کم کیا گیا، ہم نے مل کر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کچھ چیزیں ایسی ہوئی ہے جس سے گیس کی طلب میں بڑی کمی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کی وجہ سے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں پر قابو پایا جا رہا ہے، ہمارا معاشی نظام ہم نے مل کر ٹھیک کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیوالیہ پن کی گفتگو جو گونجتی تھی اس کو کنارے لگا دیا گیا ہے۔ ہم نے دیکھنا ہے نوجوان نسل کو کس طرح روزگار مہیا کرنا ہے، جب معشیت چلنا شروع ہوتی ہے تو وسائل کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کی وجہ سے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں پر قابو پایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی پرویز ملک کا کہنا
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔