لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے  پر  برطانوی وزارت  خارجہ کے حکام  سے بات چیت  متوقع ہے۔محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے جہاں وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے  پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں  بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب  اتوار کو لارڈز کرکٹ  گراؤنڈ میں ہوگی۔جیو نیوز کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے بھی ملاقات طے ہے، محسن نقوی کی طرف سے چند پاکستانیوں کی حوالگی کےمعاملے پربات چیت بھی متوقع ہے۔ محسن نقوی ان پاکستانیوں سے متعلق شواہد  پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنرکے حوالےکرچکے ہیں۔دوسری جانب  برطانوی فارن آفس کے  ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان  میں ہائی کمشنر کو دیے گئے ڈوزئیر اب تک  برطانیہ  نہیں پہنچے ہیں۔

پی ٹی آئی کا فوج کیخلاف زبان استعمال کرنا پاکستان دشمنی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

خیال رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ  تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور  پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ  برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی۔اس دوران  وزیر داخلہ نے شہزاداکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کےکاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے۔محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔وزیر داخلہ نے پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔

 ہمارے بھارت میں موجودگی کی اطلاع ملی تو پاکستانی سفارتخانے نے ظہرانے کااہتمام کیا، 10 مہر بند باضابطہ دعوت نامے کمرے میں موجود تھے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستانیوں کی وزیر داخلہ محسن نقوی حوالگی کے

پڑھیں:

پاکستان کی برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست

پاکستان نے برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو ہوئی،

حکومتِ پاکستان نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے لیے ایکسٹروڈیشن کے باضابطہ کاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کیے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کے کہا ہے کہ دونوں افراد پاکستان میں مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں لہٰذا انہیں جلد از جلد پاکستان کے حوالے کیا جانا ضروری ہے، انہوں نے بیرونِ ملک بیٹھ کر ریاست اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس ثبوت بھی فراہم کیے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کا احترام کیا جاتا ہے مگر فیک نیوز ہر ملک کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے اور کسی بھی ریاست میں بیرونِ ملک سے کیے جانے والے بے بنیاد الزامات اور ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کے لیے برطانوی تعاون قابلِ قدر ہوگا۔

محسن نقوی نے مزید کہا ہے کہ وزارتِ خارجہ کے ذریعے بھی ایکسٹروڈیشن کا باضابطہ عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اس ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی برطانوی وزارتِ خارجہ کے حکام سے ملاقات طے، کیا معاملہ ڈسکس ہو گا؟
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ برطانیہ، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے مذاکرات متوقع
  • وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت متوقع
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ ملاقات کررہی ہیں
  • برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں اہم مطالبہ کیا تھا ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • پاکستان کی برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست
  • پاکستان کا برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ
  • محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی سے متعلق گفتگو