نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے نعرے بازی اور سیاسی شعبدے بازی کو دفن کردیا: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے نعرے بازی اور سیاسی شعبدے بازی کو دفن کر دیا ہے۔
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ کے پی کا پچھلے چیف منسٹر پنجاب میں حملہ آور ہوتا تھا اور نیا وزیر اعلیٰ اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا رہتا ہے
وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی میراث کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہیں، یہ تمام کام کوئی چاہے بھی تو چھپا نہیں سکتا، مخالف کو بھی ان کاموں کا اقرار کرنا پڑے گا۔
اِن کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی ن لیگ کی حکومت آئی تو ملک کا نقشہ بدل جائے گا، پورے پاکستان میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف کی شہباز شریف
پڑھیں:
صوبے میں رشوت، بدسلوکی و الزامات کی کوئی گنجائش نہیں: مریم نواز شریف
لاہور(نیوزڈیسک ) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، قانون ہرحال میں نافذ ہو لیکن عوام سے رویہ ہمیشہ درست، دوستانہ اور باعزت ہو۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پیرا فورس کی کارکردگی اور نگرانی سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس سے گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیرا فورس اچھا کام کر رہی ہے، عوام میں نیک نامی کےلیے نتائج پر توجہ دی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لیے جلد از جلد باڈی کیم لگائے جائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران پیرا ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔