مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے کہا کہ ہم ڈاکٹر امبیڈکر کے آئینی اصولوں اور اقدار کے تحفظ کیلئے ہمیشہ پُرعزم رہیں گے، یہی ہماری جمہوریت کی رہنما روشنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے ریاست کے عوام کو مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت پھیلانے والی فرقہ پرست قوتوں کے خلاف لڑائی جاری رہے گی اور ان کی حکومت آئینِ ہند کے اصولوں اور اقدار کے تحفظ و استحکام کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔ ترنمول کانگریس ہر سال 6 دسمبر کو "سَمہتی دیوس" (یومِ یکجہتی) کے طور پر مناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ایودھیا میں 1992ء میں بابری مسجد کے انہدام کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کا مقصد بھائی چارے، امن اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام عام کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اتحاد ہی طاقت ہے، سب کو یومِ یکجہتی کی دلی مبارکباد۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کی مٹی یکجہتی کی مٹی ہے، یہ رابندرناتھ، نظیرل، رام کرشن اور سوامی ویویکانند کی مٹی ہے، اس مٹی نے کبھی بھی نفرت کے آگے سر نہیں جھکایا اور نہ ہی جھکائے گی۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب معطل شدہ ٹی ایم سی ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے مرشد آباد کے بیلڈانگا میں ایک ایسی مسجد کی سنگِ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا تھا جو ڈیزائن کے لحاظ سے بابری مسجد سے مشابہ ہوگی۔ یہ تقریب بھی 6 دسمبر کو ہی طے کی گئی تھی۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، جین اور بدھ… بنگال میں ہم سب شانہ بشانہ چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خوشیاں ایک دوسرے سے بانٹتے ہیں، کیونکہ ہر شخص کو اپنے مذہب کے مطابق عبادت کا حق ہے، مگر تہوار سب کے ہوتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت اُن تمام عناصر کے خلاف لڑتی رہے گی جو فرقہ واریت کو ہوا دے کر ملک کو کمزور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اُن تباہ کن قوتوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جو سماج میں نفرت کی آگ لگا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر امبیڈکر کے آئینی اصولوں اور اقدار کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پُرعزم رہیں گے، یہی ہماری جمہوریت کی رہنما روشنی ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر کی برسی کے موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے مہاپرینروان دیوس پر میرا دلی سلام۔ یہ ہماری فخر کی بات ہے کہ وہ بنگال کی قانون ساز اسمبلی سے آئین ساز اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ہم ممتا بنرجی بنگال کی کے خلاف

پڑھیں:

سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی