ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا، آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، شاندار کارکردگی پر اگلا الکیشن بھی جیتیں گے، مریم نواز پنجاب میں ترقی کے نئے باب رقم کر رہی ہیں، ماس ٹرانزٹ سسٹم سے گوجرانوالہ کے عوام کی تقدیر بدلیے گی، ملک ترقی و استحکام کی جانب گامزن ہے، آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس سروس کے سنگ بُنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، رانا ثنااللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
آج پنجاب میں نواز شریف نے جو بنیاد رکھی، وہ مریم نواز کی قیادت میں انتہائی تیزی سے ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہے۔ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں کئی منصوبے امانت کے ساتھ چلائے جا رہے ہیں!۔شہباز شریف pic.
— WE News (@WENewsPk) December 6, 2025
شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب میں عوامی خدمت اور ترقی کا سفر 1985 میں میرے قائد و بڑے بھائی نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوا، اس دور میں صرف سیاست ہوا کرتی تھی، ترقیاتی کاموں کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں ہوتا تھا۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیری سیاست کا آغاز ہوا اور نواز شریف کے 3 سالہ دور میں تعمیری سیاست نے سازشی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا، پھر قوم نے دیکھا کہ پورے صوبہ میں سڑکوں کے جال بچھائے گئے، اسپتال، اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور دوسرے عوامی منصوبوں کی بنیاد رکھی گئی۔
وزیراعظم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اسی ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے آج عوامی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس پر میں انہیں خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوامی خدمت اور ترقیاتی منصبو ں کی ایک جیتی جاگتی تصویر ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے آج آپ کے شہر گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس سروس کے منصوبہ کا جو تحفہ دیا ہے، اس سے پورے ضلع کی تقدیر بدلے گی، دور دراز علاقوں سے آنے والوں، طلبہ، مزدور طبقہ اور ملازمین سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو جدید و شاندار سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ اور پھر بطور وزیراعظم جو کار ہائے نمایاں انجام دیے، تاریخ انہیں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ہے، انہوں نے ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر بنا کر کراچی سے لے کر پشاور تک ہر درد دل رکھنے والے پاکستانی کے دل میں جگہ بنائی اور ثابت کیا کہ وہ ایک عظیم قائد ہیں۔
انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں شاندار کامیابی بھی اس ایٹمی قوت ہونے کے بل بوتے پر مِلی، اگر پاکستان 1998 میں ایٹمی دھماکے نہ کرتا تو آج حالات بہت مختلف ہوتے۔
نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ہے۔ اگر پاکستان ایٹمی قوت نہ بنتا تو مئی کی جنگ میں حالات بالکل مختلف ہوتے۔ اس جنگ میں نواز شریف نے کراچی سے لے کر پشاور تک ہر درد دل رکھنے والے پاکستانی کے دل میں اپنی جگہ بنائی۔ نواز شریف پاکستان کے عظیم قائد ہیں۔شہباز… pic.twitter.com/nsOY4UqKjq
— WE News (@WENewsPk) December 6, 2025
شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف نے اس ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے جو خواب دیکھا اور جو ترقیاتی منصوبے شروع کیے، آج الحمداللّٰہ اس خواب کی تعمیر اور ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے پنجاب کی بیٹی مریم نواز دن رات کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کینسر اسپتال، گوجرانوالہ میٹرو منصوبہ، فیصل آباد میٹرو منصوبہ، ستھرا پنجاب منصوبہ، صحت کے میگا پراجيکٹس، ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے شاندار منصوبے، جرائم کے خاتمے کے لیے سیف سٹی منصوبہ، سستے گھروں کی تعمیر، پولیس کا نیا نظام، راشن کارڈ منصوبہ، سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کی بحالی و دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبے انتہائی لائقِ ستائش ہیں۔
’میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بہتر قومی خدمت کی کوئی اور مثال نہیں ہوسکتی، اس پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم کو پوری شاباش ملنی چاہیے۔‘
انہوں نے کہاکہ اسی عوامی خدمت کی بدولت حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی ملی ہے۔ انشااللّٰہ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا، مجھے یقین ہے کہ شاندار کارکردگی کی بدولت 3 سال بعد قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں آئندہ الکیشن میں بھی ہم کامیابی حاصل کریں گے اور اس ملک کو ایک معاشی قوت بنائیں گے۔
نواز شریف کے تین سالہ دور میں تعمیراتی سیاست نے اس سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔ نواز شریف نے پنجاب میں بے شمار ترقیاتی کام کیے۔ 1988 کے الیکشن میں نواز شریف نے اس سیاست کا آغاز کیا جو آج تک جاری ہے! شہباز شریف pic.twitter.com/vt6wXUQ7FK
— WE News (@WENewsPk) December 6, 2025
قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ ہمیں عوام کی خدمت کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے، جس کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس سروس بھی اس سلسلے کی ایک کَڑی ہے جس پر میں گوجرانوالہ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں: عمران خان بتائیں اپنے دور میں ملکی ترقی کے لیے کون سا منصوبہ شروع کیا؟ نواز شریف کا سوال
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، جس ترقیاتی منصوبے کا بھی ذکر کیا جائے، اس پر وزیراعظم شہباز شریف اور قائد نواز شریف کی مُہر نظر آئے گی۔ ان کے ویژن سے ہی سیکھتے ہوئے ہم نے صوبہ میں خدمت کے اس سفر کو دوبارہ شروع کیا۔
کے پی کا نیا وزیراعلیٰ اپنے صوبے کی پوری مشینری لے کر اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ جاتا ہے۔ اسے صوبے کے اسپتالوں، سڑکوں اور اسکولوں کو دیکھنا چاہیے۔ اسے اڈیالہ کے باہر بیٹھنے کا نہیں، بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے۔مریم نواز pic.twitter.com/kIvCWaoHWD
— WE News (@WENewsPk) December 6, 2025
انہوں نے کہاکہ سابق حکومت نے اپنے 4 سالہ دورِ حکومت میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا، ہر طرف چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں کہ پاکستان خدانخواستہ آج ڈیفالٹ ہوا یا کل، لیکن پھر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم نے دن رات محنت کر کے اپنی سیاست کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ترقیاتی منصوبے شہباز شریف مریم نواز ملکی ترقی وزیراعظم پاکستان وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبے شہباز شریف مریم نواز ملکی ترقی وزیراعظم پاکستان وی نیوز ترقیاتی منصوبے انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے نواز شریف کی کی قیادت میں شہباز شریف عوامی خدمت مریم نواز وزیر اعلی ایٹمی قوت نے والے کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، اگر ایٹم نہ ہوتا جنگ کے حالات مختلف ہوتے: وزیراعظم
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔
گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔
انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں کو بے پناہ سہولتیں میسر ہوں گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے بچے وقت پر اسکول پہنچ سکیں گے، مزدور کارخانوں میں، وکلا عدالتوں میں پہنچ سکیں گے، غرض یہ کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا مستفید ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے لاہور میں دل کے امراض کا پہلا اسپتال تعمیرا کرایا اور عام آدمی کے لیے ترقیاتی منصوبے تعمیرا کرائے، نوازشریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔
شرکاء سے مخاطب ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا تھا مگر اسموگ میں آج کمی آئی ہے تو اس پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش ملنی چاہیے، یہ تمام کام کوئی چاہے بھی تو اس کو چھپا نہیں سکتا اور مخالف کو بھی ان کاموں کا اقرار کرنا پڑےگا۔