پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرزاجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ
منگل کے دن ہر ضلع، گاؤں ، یونین کونسل سے وکررز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت
پاکستان تحریک انصاف نے اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا، احتجاج میں آگے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرز کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں منگل کے دن اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کے روز بھی بانی سے ملاقات کے لیے نہ چھوڑا گیا تو آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ منگل کے دن ہر ضلع، گاؤں اور یونین کونسل سے وکررز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کریں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کے دن ہر پارلیمنٹیرین کی موجودگی لازمی ہوگی، کوئی غیر حاضر رہا تو ذمہ دار خود ہوگا۔
ا
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی اڈیالہ جیل منگل کے دن کا اعلان
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری طرف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی وکیل اور فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل تو پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔