قانونی راستے اپنا لئے ملاقات نہ ہوئی، احتجاج کے سوا کیا آپشن : سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سخت تنقید کی ہے اور ہری پور کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر بھی اعتراضات اٹھا دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ دوسرا بڑا عہدہ ہے وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ہری پور میں 25 ہزار کی لیڈ لی تھی۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اب ہمارے پاس احتجاج کے سوا کونسا راستہ رہ جاتا ہے۔ وفاق سے 5300 ارب روپے کی کرپشن کا حساب لیں گے۔ آئی ایم ایف چارج شیٹ لگاتا ہے کہ 5300 ارب کی کرپشن ہوئی۔ قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کو این ایف سی میں اپنا حصہ نہیں دیا جا رہا۔ نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں 2200 ارب روپے کے بقایا جات وفاق کے ذمہ ہیں۔ وفاق ہمارا حق نہیں دے رہا کہ پیسے نہیں۔ 9 مئی کے بعد جن لوگوں نے پریس کانفرنس کی وہ بری ہو گئے جو بانی کے ساتھ کھڑے تھے۔ انہیں سزا دی گئی یہ نظام پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ہمیں جیتنے نہیں دیں گے تو آپ کو بھی جیتنے نہیں دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جو ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے ہم قانون اور آئین پر یقین رکھتے ہیں۔ ابھی تک ہم افغان جنگ کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ ہمارے صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔ قطر، ترکیہ اور دیگر ممالک امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا کہ آئین بالادست ہو گا تو نظام درست طریقے سے چلے گا، جس معاشرے میں انصاف ہو گا وہاں امن ہو گا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری‘ کرپشن اور بدامنی بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں جس کے پاس طاقت ہے وہ خود کو کسی کا جوابدہ نہیں سمجھتا۔ شاہد خٹک نے کہا کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے ہمیں مذاکرات کی دعوت دی ہے جو حکومت ہماری اپنے قائد سے ملاقات نہیں کرا سکتی اس سے بات چیت کا کیا فائدہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی آئی خان کے دینار ہسپتال کے لیے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے کینسر کے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، وفاق طبی آلات کی فراہمی میں تعاون کرے جس پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دینار ہسپتال کے لیے ضروری مشینری اور طبی آلات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
گورنر نے کہا کہ وفاق صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے، دینار ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے جنوبی اضلاع کے مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔ ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔