بانی سے ملاقات کی درخواست، پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات اور اسپتال کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے بینک اکاؤنٹ ایمرجنسی بنیادوں پر ڈی فریز کرنے سے متعلق دائر دو درخواستوں کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں،
پراسیکیوشن ٹیم اور عدالت پی ٹی آئی کے وکلاء کا انتظار کرتے رہے، کسی وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دونوں درخواستوں پر سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے بینک اکاؤنٹ بحال کرنے سے متعلق علیمہ خان اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے گزشتہ روز درخواستیں دائر کی گئی تھی۔
پارٹی رہنما کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فیملی اور پارٹی کو تشویش ہے ملاقات کروائی جائے اور شوکت خانم اسپتال کے بینک اکاؤنٹ فریز ہونے سے لائف سیونگ ڈرگز پورٹ پر پڑی ہیں۔
رقوم کی ادائیگی نہ ہونے سے سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
عدالت نے دونوں درخواستوں پر گزشتہ روز ہی فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج کیلئے سماعت مقرر کی تھی، لیکن پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک سمیت کوئی جونیئر وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، کوئی عدالت میں حاضر نہیں ہوتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عدالت میں پیش نہیں ہوا بانی پی ٹی آئی ئی سے ملاقات سے ملاقات کی پی ٹی ا ئی اسپتال کے
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :