عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، وکیل نے کہا کہ بانی چیئرمین میرے کلائنٹ ہیں ملاقات میرا استحقاق ہے، بانی سے جی ایچ کیو حملہ کیس ویڈیو لنک پر مشاورت کرنا ہے، آج ہفتہ کو ہی ملاقات کرانے کا سپرنٹینڈنٹ کو حکم دیا جائے۔
وکلا سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک ایڈووکیٹس سے ملاقات اجازت دی جائے، گزشتہ 37 روز سے بانی سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، بہن علیمہ خان کو بھی ملاقات کی اجازت کا حکم دیا جائے، بانی کی ہیلتھ بابت افواہوں پر تشویش ہے ملاقات لازم ہے۔حکام نے کہا کہ ملاقات کرانا جیل حکام کا کام ہے، جیل مینوئل مطابق کے ملاقات ہوتی ہے، شوکت خانم ہسپتال اکاونٹس بحالی کی درخواست علیمہ خان کیس ساتھ منسلک کر دی گئی۔علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی سات ضمانتیں تھیں، پراسکیوشن نے بہانہ بنایا ریکارڈ موجود نہیں ہے 6 دسمبر تک سماعت ملتوی۔عمران خان کا میڈیکل بورڈ کی درخواست میں چھ دسمبر ہوگئی ہے
عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کی تھی کہ کیسز میں ان سے رہنمائی لینی اسکی تاریخ یکم دسمبر ہوگئی ہے،علیمہ خانم کیس میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئی انکے ذاتی اکاونٹ منجمد کرنے کا حکم دیا۔شوکت خانم کے اکاونٹ فریز کر دیے گئے ہیں جہاں سے میڈیسن لی جاتیں ہیں مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی ہیں، مریضوں کی زندگیاں خطرے میں اگر ادویات نہ ملنے کی وجہ کسی کی موت ہوتی اسکی جوابدہ حکومت ہے۔کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی وجہ شوکت خانم کے اکاونٹ فریز کرنا ہے، عدالت سے استدعا کی ہے انکو فی الفور کھولا جائے، امید کرتے ہیں آج یہ اکاونٹ کھولے جائینگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگزشتہ دنوں عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کا کردار کھل کر سامنے آگیا گزشتہ دنوں عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کا کردار کھل کر سامنے آگیا پی ٹی آئی، اسرائیل اور بھارت کیساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، احسن اقبال پاکستان نے اسرائیل کا فلسطینی سرزمین بشمول غزہ سے مکمل انخلا ضروری قرار دیدیا طلاق 90دن کی مدت پوری ہونے تک موثر نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ اسلام آباد میں نامعلوم شخص کا حملہ، خنجر کے وار سے اے ایس آئی شہید پہلا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات، ملائیشیا کے قاری نے پہلا انعام جیت لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل