اسلام آباد‘ نوشہرہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت کی توجہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے دھرنے پر ہے‘ اگر یہ دھرنے دیتے رہے تو صوبے پر توجہ کون دے گا؟۔ خیبر پی کے حکومت غیر قانونی مطالبہ کر رہی ہے‘ بانی پی ٹی آئی میگا کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں، کبھی کسی سیاسی قیدی کو اتنی مراعات حاصل نہیں ہوئیں جتنی بانی پی ٹی آئی کو حاصل ہیں، جھوٹ کے بیانیے کو شکست ہوگی۔ اختیار ولی خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اختیار ولی خان نے پارٹی کا مشکل وقت میں ساتھ دیا، انہوں نے مشکل ترین دور میں صوبائی سیٹ جیتی، خیبر پی کے میں ان کی پہچان ہے، انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، ایم ایس ایف کے زمانے سے وہ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں، وہ میڈیا میں پارٹی کی توانا آواز ہیں، انہوں نے نہ صرف ملکی پالیسی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا بلکہ ملکی سالمیت اور ملکی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھ کر بات کی۔ وفاق نے دہشت گردی کے خلاف اور امن و امان قائم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی بات کی مگر ان کی اس طرف توجہ نہیں۔ جیل مینوئل کے خلاف مطالبات کئے جارہے ہیں، کیا جیل رولز بار بار ملاقات کی اجازت دیتے ہیں؟۔ آپ اپنے صوبے کی خدمت کریں، تعلیم، صحت اور لاء اینڈ آرڈر پر فوکس کریں مگر آپ کو توفیق نہیں۔ آپ چار چار گھنٹے دھرنا دیتے ہیں، یہ صرف ٹک ٹاک کی حکومت ہے جو لائکس کے لئے کام کر رہے ہیں۔ یہ غیر قانونی ڈیمانڈ ہے، جیل مینوئل اور قانون میں کہاں گنجائش ہے کہ آپ ملاقات کریں گے تو ہی صوبے کے معاملات چلائیں گے۔ پی ٹی آئی کی رہنما نے مبینہ طور پر انڈین میڈیا پر افغانستان کے میڈیا کو ایکٹو کیا اور افواہیں پھیلائی گئیں۔ بھارت اور افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سوشل میڈیا پر ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکائونٹ ہولڈرز اب بھارتی سوشل میڈیا ہینڈلرزکی حمایت لے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے یہ صرف اور صرف ان کے پریشر ڈالنے اور ملاقات کرنے کے ہتھکنڈے ہیں،  ملک میں قانون اور آئین موجود ہے جو بھی ہوگا ،آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔وہ اب جیل میں ملاقات کے لئے ڈرامے اور ڈھونگ رچا رہا ہے،  ملک میں انتشار پیدا کرنے کیلئے پی ٹی آئی انڈیا اور افغانستان کے میڈیا کو استعمال کر رہی ہے، انٹرنیشنل میڈیا کو بھی پتہ ہونا چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی میگا کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں اور قید ہیں، ان کے پاس عدالت میں کوئی دفاع نہیں ہے‘ ان کے وکلاء تاریخ پر تاریخ لیتے ہیں۔ملک سے باہر بیٹھے بہت سے لوگ اپنے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، وہ چاہتے ہیں ملک میں انتشار پھیلے، پی ٹی آئی کی رہنما کو غلط ٹویٹ پر نوٹس بھجوایا، این سی سی آئی کو درخواست دی، انہوں نے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کی، ملک دشمنی، جھوٹ بولنا، حقائق کے برعکس تصویریں لگانا اور بعد میں معافی مانگ لینا ان کا وطیرہ بن چکاہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سوشل میڈیا انہوں نے میڈیا کو رہے ہیں

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان

(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر اس مرتبہ بھی انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو 10 جون کو ملک بھر سے پارلیمنٹیرین اسلام آباد پہنچ کر قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔اڈیالہ روڈ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کی جماعت کی حکومت ہے اور صوبے کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، اس لیے عوام کی خواہش ہے کہ صوبائی بجٹ ان کی ہدایات اور ترجیحات کے مطابق مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ان کی منظوری حاصل کی جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، امن عامہ کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلۂ خیال

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کریں گے اور امید ہے کہ اس مرتبہ ملاقات کی اجازت مل جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ انہیں ناحق قید رکھا گیا ہے۔ ان کے بقول پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ پیدا ہوا جبکہ عوام میں اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کیوں عائد کی جا رہی۔

مایوسی کا دور ختم ، ہم ایک ماہ میں پوسٹ حج آپریشن کامیابی سے مکمل کریں گے: کنٹری منیجر ظہیرالدین آغا

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور صرف وہی وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی ملاقات بیرسٹر گوہر کی درخواست پر ہوئی تھی، علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور کسی کی خوشنودی کے لیے دونوں ممالک کے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور پاکستان کو خطے میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے، خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ میں سماجی بہبود، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔کرپشن کے الزامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور اگر کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔

 بری طرح تھکا ہوا تھا، خستہ حال بے خوابی سے بوجھل سوجی آنکھوں میں نیند کی شدت کا درد، آتے ہی چارپائی پر ایسا گرا کہ شام تک ہوش ہی نہیں آیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل