data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو (اسپورٹس ڈیسک )روس سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ فٹنس کوچ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر دمتری نوئینزن اپنے ایک غیر معمولی وزن بڑھانے کے تجربے کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ سوشل میڈیا انفلوئینسر دمتری نوئینزن اپنے فالوورز کو وزن کم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے خود تیزی سے وزن بڑھا کر اور بعدازاں ڈرامائی طور پر وزن میں کمی لانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ نوئینزن کئی ہفتوں تک روزانہ 10 ہزار سے زائد کیلوریز لینے کا تجربہ کر رہے تھے، 20 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے 67 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا ۔ اِن کی روزمرہ کی خوراک میں پیسٹریز، کیک، ڈمپلنگز، میئونیز، برگر اور دو پیزا شامل تھے۔ ایک ماہ میں انفلوئینسر نے تقریبا 13 کلو وزن بڑھایا لیا تھا اور اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ اِن کا وزن اب 105 کلو تک پہنچ چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دمتری نوئینزن نے موت سے ایک روز قبل دوستوں کو بتایا تھا کہ وہ طبیعت بگڑنے کے باعث ڈاکٹر سے ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شہریوں کی جانیں صرف جرمانے بڑھانے سے محفوظ نہیں ہو سکتیں‘بلال سلیم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے چالان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ای چالان سسٹم تو نافذ کر دیا ہے، لیکن ٹریفک حادثات میں روزانہ بڑھتی ہوئی اموات اور زخمی ہونے والے شہریوں کے لیے عملی اقدامات کا کوئی وجود نہیں۔ شہریوں کی جانیں صرف جرمانے بڑھانے یا آن لائن چالان بھیجنے سے محفوظ نہیں ہو سکتیں، اس کے لیے سڑکوں کی حالت بہتر بنانا، ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر کرنا، اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈاکوؤں نے 7 سالہ بچے کو موبائل نہ دینے پر گولی مار دی
  • الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ‘شرجیل
  • آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعاون کے لیے رابطے
  • کافی کا استعمال عمر بڑھانے میں معاون ہو سکتا ہے: تحقیق
  • بولان میں گھر کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا‘ 3 بچے جاں بحق
  • لندن : آتش بازی کے سامان کے گودام میں آگ لگ گئی
  • شہریوں کی جانیں صرف جرمانے بڑھانے سے محفوظ نہیں ہو سکتیں‘بلال سلیم
  • سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے اپنی فٹنس اور کارکردگی کا راز بتا دیا