ڈیجیٹل پاکستان کا نیا باب، آئی ٹی شعبے میں انقلابی قدم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ایس آئی ایف سی پاکستان میں عالمی سطح پر جدید، محفوظ اور مسابقتی ڈیجیٹل نیشن کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں سب میرین کیبل انفراسٹرکچر کی تاریخ ساز توسیع دیکھنے میں آئی ہے۔ 2024 میں 2 Africa اور Africa1 کیبل کی آمد کے بعد ملک میں تیز رفتار بین الاقوامی ڈیٹا لنکس کا آغاز ہوا ہے۔
پاکستان کی نویں سب میرین کیبل SeaMeWe-6 کی پاکستانی ساحل پر لینڈنگ ٹیلی کام کے شعبہ میں تاریخی اقدام قرار دیا جارہا ہے۔
21 ہزار کلومیٹر طویل نویں سب میرین کیبل فرانس سے سنگاپور جاتی ہے اور پاکستان کیلئے 40 فیصد اضافی انٹرنیٹ صلاحیت کی حامل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں پاکستان میں 2 نئی ٹی ڈبلیو اے اور 1 پی ٹی سی ایل کی کیبل بھی شامل ہوئی ہے۔
ملک میں مجموعی طور پر 6 سب میرین کیبلز پہلے سے فعال، مزید 3 نئی کیبلز کی شمولیت خوش آئند اقدام ہے۔ آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبہ میں جدت کیلئے ٹرانس ورلڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر مزید 4 ٹیرا با ئٹ فی سیکنڈ اضافی صلاحیت شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سب میرین کیبل
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔