پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کے ویلو رینٹ گیم کا ٹائٹل گیم تھیوری ٹیم نے جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
کراچی: پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپین شپ کے ویلورینٹ گیم کا ٹائٹل گیم تھیوری ٹیم نے جیت لیا۔
کراچی میں منعقد ہونے والی پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپین شپ کے ویلورینٹ گیم کا ٹائٹل گیم تھیوری ٹیم نے جیت لیا جبکہ کاؤنٹر اسٹرائیک 2 کا ٹائٹل ٹیم لیجن نے جیتا۔
وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر نے پہلے گیمز کے فائنل کے انعامات تقسیم کیے جہاں فاتح ٹیموں کو 5، 5 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا ای اسپورٹس چیمپین شپ کا انعقاد بلاول بھٹو زرداری کا وِژن ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا ٹائٹل
پڑھیں:
ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔
آرٹس کونسل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے کراچی، سکھر اور اسلام آباد میں الگ الگ باتیں کرتے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اختیار نہیں کہ وہ سیاسی باتیں کریں۔
صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں: گورنر سندھ کامران ٹیسوریگورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں دھونس دھاندلی نہیں ہو سکتی، پیپلز پارٹی نے کراچی کے حالات کو بہتر کیا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ آرٹیکل 140 کے معاملے پر میدان میں آجائیں، باتوں سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
ان کا کہناہے کہ میرا سوال ن لیگ اور ایم کیو ایم تک پہنچا دیں کہ کیا پنجاب کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کر دیں؟
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ ایم کیو ایم کے دوست فیصلہ کریں کہ پنجاب میں جو نظام نافذ کیا جا رہا ہے کیا وہ اس کے حامی ہیں؟