ٹیکساس، گورنر گریگ ایبٹ نے دو بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
امریکا کی ریاست ٹیکساس میں گورنر گریگ ایبٹ نے انتہائی متنازع قدم اٹھاتے ہوئے دو بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔
گورنر نے مسلم برادر ہڈ اور کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشنز پر پابندی لگائی ہے، دونوں تنظیمیں دہشتگرد قرار، وابستہ افراد پر ٹیکساس میں زمین خریدنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق یہ اعلان اس حقیقت کے باوجود کیا گیا کہ دونوں تنظیمیں امریکی حکومت کی دہشت گرد فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشنز نے اقدام کو بے بنیاد، غیرقانونی اور کھلی اسلام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر ایبٹ سازشی کہانیوں کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اگر یہ اعلان عملی پالیسی بنا تو وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پر پابندی
پڑھیں:
برداشت اور رواداری پاکستان کی بنیاد ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری پاکستان کی بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوم استحصال کشمیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی مضبوط بنیاد ہیں، یہ بات انہوں نے برداشت کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔
شہباز شریف نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا اور قیام پاکستان کا مقصد ایک ایسا ملک بنانا تھا جہاں برداشت اور رواداری قائم ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کے کینسر سے آگاہی کا عالمی دن: پی ایس ایل میچ میں خصوصی سرگرمیاں کیا ہوں گی؟
وزیراعظم نے کہا کہ تحریک پاکستان میں ہر طبقے کے لوگ شامل تھے اور قائداعظم نے 11 اگست کی اپنی تقریر میں واضح کیا کہ پاکستان کیسا ہونا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا وژن ایسا پاکستان تھا جس میں بردباری، رواداری اور برداشت کو فروغ دیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برداشت رواداری شہباز شریف عالمی دن