مزدور کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے، جواد احمد کے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
برابری پارٹی کے سربراہ اور ماضی کے معروف گلوکار جواد احمد کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حکومت قائم ہوئی تو پاکستان کے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے ہوگی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف قسم کے تبصرے کیے اور بعض افراد نے اس کا مذاق بھی اڑایا۔ مقدس فاروق اعوان نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی‘۔
جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی ???? https://t.
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) November 19, 2025
نور نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ جواد احمد زیادہ لمبی نہیں چھوڑ گئے۔
جواد احمد ۔۔۔زیادہ لمبی نہیں چھوڑ گئے ???? pic.twitter.com/Qu9nyenbPp
— Ñòòŕ (@MaahNoor_1) November 20, 2025
ایک صارف نے کہا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بھی سمجھ سے باہر ہے کہ انہوں نے اکنامکس کہاں سے سیکھی ہے۔ ان کا مزید سوال کیا کہ جو چیزیں موجودہ یا سابقہ حکومتوں کے لیے سمجھنا مشکل ہیں، وہ انہیں اچھی طرح معلوم ہیں؟
اسکا گراؤنڈ ریالٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے.
دوسرا اس بندے نے اکنامکس کہاں سے پڑھی ہے ؟
جو چیزیں موجودہ حکمران جماعت یا پچھلی حکومتوں کو سمجھ نہیں آ سکیں وہ اسکو پتہ ہیں؟
جواد صاحب کو تو آئی ایم ایف یا ورلڈ بینک میں ہونا چاہئے.
یہاں تو 98% افسروں کی سیلری اتنی نہیں ہے
پاگل کہیں کا
— Nauman Khan (@RealNaumankhan) November 20, 2025
جواد احمد نے صارفین کی اس رائے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس بیان پر ہنس رہے ہیں، وہ کیوں چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہو۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر شریف، بھٹو زرداری خاندان، عمران خان اور شاہ محمود جیسے افراد پاکستان کے سرمایہ دارانہ نظام میں مہینوں میں کروڑوں اور اربوں روپے کماتے ہیں، تو ایک عام مڈل کلاس یا غریب مزدور کی تنخواہ چار لاکھ روپے ہونے میں کیا مسئلہ ہے۔ جواد احمد نے مزید کہا کہ کیا مزدور، کسان اور ان کے بچے انسان نہیں ہیں؟
جوجاہل لوگ اس بات پرہنس رہےہیں وہ کیوں چاہتےہیں کہ ایسانہ ہو؟اگرشریف،بھٹوزرداری خاندان،عمران خان،شاہ محمودوغیرہ پاکستان کےظالم سرمایہ داری نظام میں1مہینےمیں کروڑوں،اربوں روپےکماتےہیں توپھر1مڈل کلاس یاغریب مزدورکی تنخواہ4لاکھ ہونےمیں کیامسئلہ ہے؟کیامزدور،کسان اورانکےبچےانسان نہیں؟ pic.twitter.com/d6XNh3f6IS
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) November 18, 2025
واضح رہے کہ جواد احمد نے ماضی میں بھی بار بار دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے حالات بدلنے کے لیے واحد اور آخری چانس ہیں۔
جواد احمد پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک مقبول نام ہیں اور ان کے گانے ماضی میں بڑے مقبول رہے۔ طویل عرصے تک گلوکاری کے بعد انہوں نے 2017 میں سیاست میں قدم رکھا اور اپنی سیاسی جماعت ’برابری پارٹی پاکستان‘ کی بنیاد رکھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو پاکستانی سیاستدان جواد احمد حکومتی جماعتیں زرداری خاندان شریف فیملیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو پاکستانی سیاستدان جواد احمد حکومتی جماعتیں شریف فیملی پاکستان کے جواد احمد انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
مہنگی لیمبورگینی کا کنجوس مالک، ٹول ٹیکس بچانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا
بھارت میں ایک لیمبورگینی ڈرائیور کی غیر معمولی حرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، جب اس نے قیمتی سپر کار کو ٹول پلازہ کے بیریئر کے نیچے سے گزار کر ٹول ٹیکس دیے بغیر ہی فرار ہوجانے کی کوشش کی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عام گاڑی ٹول پر رکی ہوئی ہے، اور اس کے عقب میں موجود لیمبورگینی جیسے ہی بیریئر کے قریب پہنچتی ہے، ڈرائیور نہایت مہارت یا شرارت سے گاڑی کی کم اونچائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیریئر کے نیچے سے کار گزار دیتا ہے اور بغیر فیس ادا کیے آگے نکل جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس منظر نے بحث چھیڑ دی۔ کئی صارفین نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مہنگی گاڑی رکھنا آسان ہے لیکن آداب خریدے نہیں جاسکتے۔ ایک صارف نے کہا ’’کار لاکھوں کی ہے، مگر ٹول ٹیکس دینے کا حوصلہ نہیں!‘‘
کسی نے اسے خوبصورت کار کی ’’توہین‘‘ قرار دیا، تو کئی لوگوں نے یہ بھی لکھا کہ دنیا کی تمام دولت بھی انسان کو حقیقی نفاست نہیں دے سکتی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس حرکت کو امیری کے غرور کے بجائے ’’سستی بدتمیزی‘‘ کی مثال قرار دے رہے ہیں۔