مہنگی لیمبورگینی کا کنجوس مالک، ٹول ٹیکس بچانے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
بھارت میں ایک لیمبورگینی ڈرائیور کی غیر معمولی حرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، جب اس نے قیمتی سپر کار کو ٹول پلازہ کے بیریئر کے نیچے سے گزار کر ٹول ٹیکس دیے بغیر ہی فرار ہوجانے کی کوشش کی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عام گاڑی ٹول پر رکی ہوئی ہے، اور اس کے عقب میں موجود لیمبورگینی جیسے ہی بیریئر کے قریب پہنچتی ہے، ڈرائیور نہایت مہارت یا شرارت سے گاڑی کی کم اونچائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیریئر کے نیچے سے کار گزار دیتا ہے اور بغیر فیس ادا کیے آگے نکل جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس منظر نے بحث چھیڑ دی۔ کئی صارفین نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مہنگی گاڑی رکھنا آسان ہے لیکن آداب خریدے نہیں جاسکتے۔ ایک صارف نے کہا ’’کار لاکھوں کی ہے، مگر ٹول ٹیکس دینے کا حوصلہ نہیں!‘‘
کسی نے اسے خوبصورت کار کی ’’توہین‘‘ قرار دیا، تو کئی لوگوں نے یہ بھی لکھا کہ دنیا کی تمام دولت بھی انسان کو حقیقی نفاست نہیں دے سکتی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس حرکت کو امیری کے غرور کے بجائے ’’سستی بدتمیزی‘‘ کی مثال قرار دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رجب بٹ اور سامعہ حجاب کا لائیو سیشن وائرل؛ نامناسب گفتگو پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور انفلوئنسر سامعہ حجاب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔ برطانیہ میں مقیم رجب بٹ اور دبئی میں رہنے والی سامعہ حجاب کے حالیہ ٹک ٹاک لائیو سیشن کا ایک کلپ وائرل ہوا جس میں دونوں کے درمیان ’’نامناسب گفتگو‘‘ دیکھی گئی۔ لائیو کے دوران رجب بٹ نے سامعہ کی باڈی سے متعلق غیر مناسب تبصرے کیے، جن کا سامعہ نے بھی بے تکلف انداز میں جواب دیا۔ گفتگو میں جسمانی تبصرے اور بولڈ جملوں نے صارفین کو شدید برہم کر دیا۔ رجب نے سامعہ کے باڈی شیپ کی تعریف کی جس پر سامعہ نے اپنے وزن اور ٹائٹ ڈریسنگ کا ذکر کیا، لیکن رجب نے مزید نامناسب جملے کہہ کر گفتگو کو متنازع بنا دیا۔ کلپ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا، صارفین نے اسے ’’غیر اخلاقی‘‘، ’’نامناسب‘‘ اور ’’سستا مواد‘‘ قرار دیا۔ کئی صارفین نے رجب بٹ کے رویے کو شرمناک کہا جبکہ کچھ نے سامعہ حجاب کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔ یہ دونوں انفلوئنسرز پہلے بھی مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، تاہم اس بار دونوں کے لائیو کلپ نے انہیں ایک نئی بحث کا حصہ بنا دیا ہے۔