Daily Mumtaz:
2025-11-19@13:11:46 GMT

چین: شادی کرو اور کیش انعام پاؤ، منفرد اسکیم متعارف

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

چین: شادی کرو اور کیش انعام پاؤ، منفرد اسکیم متعارف

چین: شادی کرو اور کیش انعام پاؤ، منفرد اسکیم متعارف

چین(ویب ڈیسک) تیزی سے کم ہوتی شادیوں کی شرح پر قابو پانے کے لیے حکومت ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی شہر نِنگبو میں شادی کرنے والے جوڑوں کے لیے خصوصی انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسے جوڑے جو 28 اکتوبر سے 31 دسمبر کے درمیان شادی رجسٹرڈ کرائیں گے انہیں شادی کے خرچ کے کیش واؤچرز دیے جائیں گے جس کا مقصد نوجوانوں کو شادی اور بچے پیدا کرنے کی طرف دوبارہ مائل کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چین میں شادیوں کی تعداد 20 فیصد کم ہوئی جو اب تک کی سب سے بڑی سالانہ کمی ہے۔ شادی اور خاندان شروع کرنے میں کم دلچسپی کی وجہ بچوں کی پرورش اور تعلیم کے بڑھتے اخراجات کو قرار دیا جاتا ہے۔

سول افیئرز ڈپارٹمنٹ نے اپنی آفیشل وی چیٹ پوسٹ میں بتایا کہ نئے شادی شدہ جوڑے ایک ہزار یوآن(تقریباً 40 ہزار پاکستان روپے) مالیت کے واؤچرز حاصل کر سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کیش واؤچرز محدود تعداد میں ہیں اس لیے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چینی حکام کے لیے شادی اور بچوں کی پیدائش میں دلچسپی بڑھانا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے کیوں کہ چین کی آبادی 1.

4 ارب ہے مگر بہت تیزی سے بوڑھی ہو رہی ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قصور، ناخلف بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر ماں کو کلہاڑی کے وار سے موت کے گھاٹ اُتار دیا

قصور کے علاقے میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں بیٹے نے اپنی والدہ کو صرف اس وجہ سے قتل کر دیا کہ اس نے دوسری شادی کر لی تھی۔

پولیس کے مطابق صوبیہ بی بی نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی جس کا اس کا بیٹا ذیشان کو سخت رنج تھا۔

اس رنجش اور غصے نے ذیشان کو اس قدر مشتعل کر دیا کہ اس نے اپنی ماں کی زندگی چھین لی۔

صوبیہ بی بی کی دوسری شادی کے بعد ذیشان کو غصہ آیا اور اس نے اپنی ماں کا قتل کرنے کا ارادہ کر لیا۔

گزشتہ روز ملزم ذیشان نے اپنی والدہ کو کیلوں کی فصل میں بلا کر کلہاڑی کے وار کر کے اس کی جان لے لی۔ یہ واقعہ قصور کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ذیشان نے اپنی والدہ صوبیہ بی بی کی بے دردی سے جان لی۔

پولیس تھانہ صدر قصور نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قتل کے مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین؛ 31 دسمبر تک شادی کرنے والوں پر حکومت نے انعامات کی بارش کردی
  • واٹس ایپ پر کسی نمبرکو سیو کئے بغیرمیسج کرنےکافیچر متعارف
  • لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو خاتون نور بی بی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ کپ مسافروں کے لیے ’فیفا پاس‘ متعارف کرنے کا اعلان کردیا
  • چین کا نوجوانوں کی شادی کے اخراجات اٹھانے کا اعلان
  • حیدرآباد ؛ تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی
  • بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر ماں کو کلہاڑی کے وار سے موت کے گھاٹ اُتار دیا
  • قصور، ناخلف بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر ماں کو کلہاڑی کے وار سے موت کے گھاٹ اُتار دیا
  • جہلم میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم