جی 7 ممالک کا غزہ منصوبےکی حمایت کا اعادہ، اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کی واپسی پر زور
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
وزرائے خارجہ نے غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین سے بغیر رکاوٹ بڑے پیمانے پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جی سیون ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ کر دیا۔ کینیڈا میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ کی صورتحال، یوکرین روس جنگ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کی فوری واپسی پر زور دیا۔
وزرائے خارجہ نے غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین سے بغیر رکاوٹ بڑے پیمانے پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ جی سیون وزرائے خارجہ نے یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر روس کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یوکرین روس جنگ بندی پر زور دیا۔ برطانیہ نے روسی حملوں سے تباہ شدہ بجلی، پانی اور توانائی کے دیگر بنیادی ڈھانچوں کی بحالی میں مدد کے لیے یوکرین کو 17 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جی سیون
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔