data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جی سیون ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت ایک بار پھر دہرا دی ہے۔ کینیڈا میں منعقد ہونے والے جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورتحال، یوکرین اور روس کی جنگ سمیت عالمی سلامتی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں وزرائے خارجہ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی فوری واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی فراہمی کو کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر ممکن بنایا جائے۔ وزرائے خارجہ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ امدادی سامان کی ترسیل میں مسلسل مشکلات غزہ کے شہریوں کے لیے سنگین انسانی بحران پیدا کر رہی ہیں۔

جی سیون رہنماؤں نے روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی اور شہری ڈھانچے پر حملوں کی شدید مذمت کی اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانیہ نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کے تباہ شدہ بجلی، پانی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچوں کی بحالی کے لیے 17 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا تاکہ عوام کو ضروری سہولیات دوبارہ میسر آ سکیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی