data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیر کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا نے الزام تراشی کا رخ ترکیے کی جانب موڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کی متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دہلی دھماکے میں ملوث عناصر کو مبینہ طور پر ترکیے سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی۔ ان الزامات پر نئی دہلی میں ترکیے کے سفارتخانے نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔

ترک سفارتخانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے بعض میڈیا ادارے بدنیتی پر مبنی جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، جس میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ترکیہ بھارت میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے یا دہشت گرد گروہوں کو مالی اور سفارتی مدد فراہم کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ الزامات محض جھوٹ اور افواہوں پر مبنی مہم کا حصہ ہیں، جن کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔

سفارتخانے نے واضح کیا کہ ترکیہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

ترک سفارتخانے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے جھوٹے اور گمراہ کن دعوؤں پر یقین نہ کریں جو عالمی امن اور استحکام میں ترکیے کے کردار کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا

پڑھیں:

کار دھماکے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں میں ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہے، دہلی پولیس

کار دھماکے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں میں ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہے، دہلی پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز

سری نگر(آئی پی ایس )بھارتی پولیس یہ تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس ہفتے دہلی میں ہونے والے کار بم دھماکے کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے گرفتار کیے گئے 7 افراد سے ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور بم بنانے کا مواد برآمد ہوا تھا۔غیر ملکی خبررساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق پیر کی شام دہلی کے تاریخی لال قلعے کے باہر ہونے والے دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہوئے۔

بھارتی حکام نے دھماکے کی تحقیقات سخت انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت شروع کر دی ہیں اور کہا ہے کہ تمام پہلوں سے تفتیش جاری ہے، تاہم تاحال کسی شخص کو نامزد یا گرفتار نہیں کیا گیا۔دہلی دھماکے سے چند گھنٹے قبل، مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے 7 افراد گرفتار کیا ہے جن میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں، یہ گرفتاریاں ایک علیحدہ انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے دوران ہریانہ اور اتر پردیش میں چھاپوں کے دوران کی گئیں۔

پولیس کے بیان کے مطابق چھاپوں کے دوران 2 پستول، 2 خودکار رائفلیں اور 2900 کلوگرام بم بنانے کا مواد برآمد کیا گیا۔پاکستان کے دفترِ خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سمیت سینئر بھارتی رہنماں نے کہا ہے کہ دہلی دھماکے کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گااور کوئی سازشی بچ نہیں پائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجیارجیا-آذربائیجان سرحد پر طیارہ حادثہ، ترکیے کے 20 فوجی جاں بحق جیارجیا-آذربائیجان سرحد پر طیارہ حادثہ، ترکیے کے 20 فوجی جاں بحق پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن... سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جا رہی ہے : ترجمان سری لنکا کرکٹ ٹیم حکومت کا جینا حرام کردیں گے، اپوزیشن کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر،ٹیم منیجرسے ملاقات،مہمان ٹیم دورہ مکمل کرے گی آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کی عروج ہے، آج بے نظیر کی روح کو بہت تسکین ملے گی، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کار دھماکے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں میں ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہے، دہلی پولیس
  • بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا، عوام نے سوشل میڈیا پر مودی سرکار کے فالس فلیگ ڈرامے کا پردہ فاش کر دیا
  • معصوم جانوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ‘وزیراعلیٰ‘گورنر
  • نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک
  • دہلی کی زہریلی فضا پر جونٹی رہوڈز کا ردعمل سامنے آ گیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل
  • نئی دہلی دھماکا: عینی شاہد کے بیان نے بھارتی پروپیگنڈے کی قلعی کھول دی
  • نئی دہلی دھماکا، عینی شاہد کے بیان نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا
  • بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک
  • نئی دہلی ،میٹرو اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ