اسلام آباد میں 89 ہزار بچے سکول سے باہر، وزارت تعلیم کی سینیٹ میں رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
وزارت تعلیم نے سینیٹ میں تحریری جواب میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں 89 ہزار 127 بچے سکول سے باہر ہیں۔ ان میں 47 ہزار 849 لڑکے، 41 ہزار 275 لڑکیاں اور 3 خواجہ سرا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں کتنے بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور انہیں تعلیمی اداروں میں واپس کیسے لایا جاسکتا ہے؟
وزارت تعلیم کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد قریباً 85 ہزار ہے اور ہر سال اس میں قریباً 20 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: وہ اسکول جو ملالہ جیسی سماجی کارکنوں کے منتظر ہیں
وزارت تعلیم نے سینیٹ کو یہ بھی آگاہ کیا کہ بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ تعلیم تک رسائی میں اضافہ اور سکول سے باہر بچوں کی تعداد کم کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد۔ بچے سکول سے باہر، سینیٹ وزارت تعلیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد بچے سکول سے باہر سینیٹ وزارت تعلیم سکول سے باہر وزارت تعلیم
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)27ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، 27ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی گئی،رپورٹ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے پیش کی۔
مزید :