خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا، اسلام آباد کچہری حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) کچہری خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔تحقیقاتی اداروں نے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جس کے مطابق خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچا، حملہ آور پیرودھائی سے موٹر سائیکل پر جی الیون کچہری آیا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھی ہوئی تھی۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 8کلو گرام تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کیے گئے ، ابھی تک جو شواہد اکٹھے کیے گئے اس کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو مشکوک تصور کیا جا رہا ہے، کیمروں کی بیک ٹریکنگ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، فارنزک، سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن، سیف سٹی اور حساس ادارے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریبا ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری کے نزدیک زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ خودکش حملہ آور کے اعضا اڑ کر کچہری کے اندر جاگرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی فضل الرحمان کی اپنے ارکان اسمبلی کو 27ویں ترمیم کیخلاف ووٹ دینے کی ہدایت پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، افغان حکام کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار اسلام آباد کچہری خودکش حملہ آور خودکش دھماکے کے مطابق

پڑھیں:

برطانیہ کا اسلام آبادکچہری کے باہرخود کش دھماکے پر تشویش کا اظہار

برطانیہ کا اسلام آبادکچہری کے باہرخود کش دھماکے پر تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)برطانیہ کا اسلام آباد دھماکے کی اطلاع پر تشویش کا اظہار۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے میں کئی افراد ہلاک، صورتحال پر برطانوی حکومت کی کڑی نظر ہے، برطانوی شہری سفر سے متعلق ہدایات پر عمل کریں، جانوں کے ضیاع کے شکار افراد کے اہلِ خانہ سے برطانیہ کی ہمدردی ،دھماکے کی تحقیقات اور صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا، اسلام آباد کچہری حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا، اسلام آباد کچہری حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی فضل الرحمان کی اپنے ارکان اسمبلی کو 27ویں ترمیم کیخلاف ووٹ دینے کی ہدایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ کا اسلام آبادکچہری کے باہرخود کش دھماکے پر تشویش کا اظہار
  • اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • خودکش بھارتی دہشتگرد افغانستان سے باجوڑ،وہاں سے پیرودھائی آیا
  • اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکہ، حملہ آور باجوڑ کا رہائشی نکلا
  • اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
  • اسلام آباد: خودکش حملہ آور کہاں سے آیا تھا؟ ابتدائی رپورٹ آ گئی
  • اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ تو ’ویک اپ کال‘ ہے: خواجہ آصف
  • اسلام آباد خودکش دھماکہ ’ویک اپ کال‘، ہم حالت جنگ میں ہیں:وزیر دفاع